حقانی نیٹ ورک سے وابستہ آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا‘ افغان حکام ،جنگجو صحافیوں پر خود کش حملے میں ملوث تھے‘ خفیہ ادارے کا بیان

اتوار 24 جنوری 2016 10:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) افغان حکام نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافیوں پر خود کش حملے میں ملوث حقانی نیٹ ورک کے آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افعان انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ فار سکیورٹی نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ کابل میں سات صحافیوں کے قتل میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں کابل کے جنوب مشرق میں واقع علاقے سے کی گئی ہیں۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ افغان نجی چینل طلوع سے وابستہ صحافی کئی روز تک کام کرنے کے بعد ایک چھوٹی بس میں کابل واپس آرہے تھے کہ بدھ کی شام خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی صحافیوں کی بس سے ٹکرا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :