امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دور کروانے کیلئے ریاض پہنچ گئے

اتوار 24 جنوری 2016 10:14

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دور کروانے کیلئے ریاض پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کیری نے اپنے سعودی ہم مصب عبدالجبیر اور تعاون کونسل کے دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ امریکی وزیر خارجہ شاہ سلمان اور ان کے بیٹے نائب شہزادہ محمد ن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ایران کے ساتھ کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔