کینیڈا ، سکول میں فائرنگ 4افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اتوار 24 جنوری 2016 10:23

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) کینیڈا کے مغربی صوبہ سیسیچوان کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکا نے بتایا کہ کینیڈا کے مغربی علاقے میں واقع سکول میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو سکول کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور لالو جے کمیونٹی سکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس سے پہلے پانچ افراد کے مارے جانے کی بات کہی تھی تاہم بعد میں اس کی تصحیح کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ سکول میں جو کچھ بھی ہوا وہ والدین کے لئے کسی خوفناک خواب سے کم نہیں ہے عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے چیخنے اور کم از کم نصف درجن گولیوں کی آوازیں سنیں ۔

متعلقہ عنوان :