کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ، ملاقات میں صوبے اور شہر میں امن و امان کا قیام سیکورٹی کی صورتحال سمیت جامعات کی سیکورٹی سخت کرنے بارے تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 24 جنوری 2016 10:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی کی صورتحال سمیت باچا خان یونیورسٹی پشاور میں دہشت گرد حملے کے تناظر میں صوبے اور شہر میں تعلیمی اداروں سمیت تمام جامعات کی سیکیورٹی سخت کرنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال گیا ہے ۔

ملاقات میں عزم ظاہر کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں کی کارکر دگی کو بھی سر اہا گیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہر اور صوبہ میں امن و امان کو یقینی بنایا ہے اور صوبہ کے عوام اس بات کے دلی طور پر معترف ہیں ۔