نوشہرہ ،طالب علم کی ہوشیاری سے سکول بڑی تباہی سے بچ گیا

اتوار 24 جنوری 2016 10:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) نوشہرہ طالب علم نے ہوشیاری سے سرکاری سکول کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز نوشہرہ کے سرکاری سکول کے طالب علم کا تین مشتبہ افراد نے سکول جاتے ہوئے مشکوک شاپنگ بیگ دیا کہ سکول لے جاؤ طالب علم نے مشکوک افراد سے بیگ لے کر قریبی کھیت میں پھینک کر اساتذہ کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

سکول اساتذہ اور طلباء فورا مشتبہً افراد کے پیچھے گئے اور پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے تینوں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاہم آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :