حکومت سندھ نے صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی

اتوار 24 جنوری 2016 10:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)حکومت سندھ نے صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے اسپیشل برانچ سے کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ ہاوٴس کو ارسال کرکے کہ سندھ کے وزراء ، مشیر، معاونین خصوصی اور کوآرڈی نیٹر ز مہینہ میں کتنے دن دفتر آتے ہیں اور کن ورزاء نے اپنے دفاتر کے بجائے کیمپ آفس قائم کررکھے ہیں وزراء کے فرنٹ مین کون ہیں روزانہ ورزاء کو کتنی فائلیں بھیجی جاتی ہیں اور وزراء کتنی فائلیں واپس محکموں کو بھیجتے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹریز سے بھی کہا گیا ہے کہ ہر ماہ کتنے تبادلہ ہوتے ہیں اور ان اجلاسوں کے فیصلوں پر کتنا عمل کیا جاتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزراء کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کو پیش کی جائے گی جس کے بعد وہ ان وزراء کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ انہیں برقرار رکھا جائے یا ان کی جگہ دوسروں کو وزیر بنایا جائے

متعلقہ عنوان :