اورنج ٹرین منصوبے سے لوگ بے گھر ہورہے ہیں،عمران خان،ماہرین نے منصوبہ کو ثقافتی ورثے کیلئے تباہ کن قرار دے دیا ہے،ٹوئٹر پر پیغام

اتوار 24 جنوری 2016 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے سے لوگ بے گھر ہورہے ہیں،ماہرین اقوام متحدہ نے پنجاب حکومت کو منصوبہ روکنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ماہرین نے منصوبہ کو ثقافتی ورثے کیلئے تباہ کن قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے27کلومیٹر راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پر46ارب روپے خرچ کردئیے گئے۔27کلومیٹر پشاور بس سکیم پر13ارب روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے پشاور میں بس منصوبے کیلئے اپنی زمین نہیں دی

متعلقہ عنوان :