” اعصام الحق اور ثانیہ مرزا آمنے سامنے“، آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق مکسڈ ڈبلز کے پہلے مرحلے میں میزبان آسٹریلیا کے لیوک سیول اور ڈیریا گیوریلوا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7 سے شکست دے دی،ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، اعصام الحق اور قازقستان کی یاروسلیو شیودوا کا دوسرے مرحلے میں ثانیہ مرزا اور کروشیا کے آئین ڈوڈگ سے ہوگا

اتوار 24 جنوری 2016 10:08

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور قازقستان کی یاروسلیو شیودوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے پہلے مرحلے میں مقامی جوڑی کو شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ ثانیہ مرزا اور کروشیا کے آئین ڈوڈگ سے ہوگا،ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

اعصام الحق اور یاروسلیو نے میزبان آسٹریلیا کے لیوک سیول اور ڈیریا گیوریلوا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7 سے شکست دی۔برطانوی کھلاڑی جوناتھن مرے کے ساتھ مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں ہی ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد اعصام الحق نے مکسڈ ڈبلز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قازقستانی اسٹار اور اعصام نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان میزبان جوڑی کو ایک گھنٹہ 17 منٹ کے مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

اعصام الحق اور ان کے برطانوی ساتھی جوناتھن مرے کا پہلے مرحلے میں برطانیہ کے ہی نمبر ایک اینڈی مرے کے بڑے بھائی جمی مرے اور درجہ بندی میں 22 ویں نمبر پر موجود برازیل کے سورس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں اعصام کی جوڑی کو 6-3 اور 6-4 سے شکست ہوئی تھی۔دوسرے مرحلے میں اعصام اور شیودوا کو مشکل حریف کا سامنا ہوگا جہاں ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور کروشیا کے آئیون ڈوڈگ سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ وویمنز ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک جوڑی نے یوکرینیئن سسٹرز کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

متعلقہ عنوان :