آسٹریلیا بھارت آخری ون ڈے میں تاریخ کا انوکھا واقع ، سڈنی:بھارتی بلے باز کی شارٹ ڈرون کیمرے سے لگ کر باونڈری سے باہر چلی گئی لیکن ایمپائر نے چوکا نہ دیا،ڈیڈ بال قرار دیدیا

اتوار 24 جنوری 2016 10:08

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)کرکٹ کی تاریخ کا ایک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے کے دوران بھارتی بلے باز کی ایک شارٹ گراونڈ میں اڑنے والے ڈرون کیمرے سے لگ کر باونڈری سے باہر چلی گئی لیکن ایمپائر نے اس کو ڈیڈ بال قرار دیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بھارتی بلے باز منیش پانڈے بیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک بال بلے سے لگ کر ہوا میں گئی اور ہوا میں اڑنے والے ڈرون کیمرے سے جا ٹکرائی۔

بال اس کو لگنے کے بعد باونڈری کے باہر چلی گئی لیکن ایمپائر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اعتراض پر اس کو ڈیڈ بال قرار دیدیا۔ماہرین کے مطابق یہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا واقعہ ہے۔نئے کرکٹ قوانین کے مطابق اگر بال گراونڈ پر اڑنے والے ڈرون سے ٹکرا کر باونڈی سے باہر جائے گی تو چوکا نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :