صوبائی حکومتوں کی جانب سے ریحام خان کی سماجی تنظیم ” مور “ کو سرکاری سرپرستی دینے کی پیش کش

پیر 25 جنوری 2016 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) معروف اینکر پرسن ریحام خان کو بعض صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کی سماجی تنظیم ” مور “ کو سرکاری سرپرستی دینے کی پیش کش کی ہے تنظیم کے لئے قابل ذکر ضلعوں میں دفاتر اور میڈیا سیل بھی بنا کر دیئے جائیں گے مخصوص حد تک مالیاتی مدد بھی کی جا سکتی ہے تاہم ریحام خان نے اس طرح کی پیش کش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ریحام خان اپنی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے لئے ان دنوں بڑی سرعت کے ساتھ موزوں جگہ کی تلاش میں ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بعص حکام سے رابطہ بھی کیا ہے جس پر پنجاب سمیت دیگر دو صوبوں نے اس دفتر اور دیگر معاملات کے لئے اپنی مد اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ریحام خان نے عورتوں پر تشدد کے خلاف اپنی تنظیم مور کا دائرہ کار ملک بھر تک قائم کرنا ہے اس سلسلے میں صوبائی اور اسلام آباد کی سطح پر دفاتر قائم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :