خیبر پختونخوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ ،لوگوں میں شدید خوف وہراس

پیر 25 جنوری 2016 09:10

چترال ، مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، چترال ، مالاکنڈ ایجنسی اور سوات سمیت متعدد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سوات ، مالاکنڈ ایجنسی اور چترال سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں ، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین سے اس کی گہرائی 80کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آفٹر شاکس آسکتے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی سوات ،مالاکنڈ ، بونیر ، نوشہرہ اور چترال سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی زمین میں گہرائی اسی کلو میٹر اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی تھی