چارسدہ ہسپتال زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے گئی تھی،ریحام خان

منگل 26 جنوری 2016 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) معروف سوشل ورکر اور اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ چارسدہ واقعہ افسوسناک ہے‘ چارسدہ ہسپتال میں ایم ایس کی اجازت سے گئی تھی۔ کے پی کے کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل ٹین پن بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ ہسپتال زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے گئی تھی اور اس کے لئے باقاعدہ اجازت ہسپتال کے ایم ایس سے لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی طرف سے ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف انکوائری کال کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں ایسے اقعات پر میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھیلوں میں بہت پیچھے ہیں ‘ سکول اور کالجز میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل او رتفریح کے مواقع بہت کم میسر ہیں جس کی وجہ سے نوجوان سستی کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :