چین‘ ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار سویڈن کا شہری رہا ،ملک بدر کردیا گیا

بدھ 27 جنوری 2016 09:44

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) چین نے ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے سویڈن کے ایک شہری کو رہا کرکے ملک بدر کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے اپنے بیان میں پیٹرڈایلن کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹر جائنیز ارجنٹ ایکشن گروپ کے شریک بانی میں جو کہ انسانی حقوق کے چینی وکلاء کو تربیت و معاونت فراہم کرتا رہا ہے 35 سالہ ڈابلن کو تین جنوری کو اس وقت گرفتار کیاگیا تھا جب وہ بیجنگ سے اپنا فضائی سفر شروع کرنے والے تھے۔

گرفتاری کے بعد ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھا تاہم گزشتہ ہفتے وہ پہلی بار سرکاری ٹی وی چینل پر خود پر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے نظر آئے۔