سست روی کا شکار عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں کو استحکام دینے میں رکاوٹ ہیں ، عالمی بنک

جمعرات 28 جنوری 2016 09:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) عالمی بنک نے خبردار کیا ہے کہ سست روی کا عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں کو استحکام دینے میں رکاوٹ ہیں اور قیمتیں مزید نیچے آ سکتی ہیں جس سے کمزور عالمی معیشت کو مزید ضرب پڑ سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں خام تیل کی قیمتیں 37 ڈالر فی بیرل تک آ سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی بنک نے اپنی سہہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی سست روی خاطر خواہ حد تک اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے ۔