جعلی آئی ڈی کارڈ دکھانے پر مورسیا میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 09:37

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)مورسیا میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ وہ اپنی شناخت کیلئے جعلی آئی ڈی کارڈ دکھاتے تھے کیونکہ وہ منشیات اور ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور وہ جعلی دستاویزات پر مالی فوائد بھی حاصل کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپین کی نیشنل پولیس نے مورسیا،ویلنسیا اور مالاگاہ میں گزشتہ سال تحقیقات کا اس وقت آغاز کیاجب انہیں پتہ چلا کہ ایک جوڑا اپنی شناخت مختلف آئی ڈی کارڈز سے کراتا ہے اور اور اپنے بارے میں ذاتی کوائف بھی غلط بتاتا ہے۔

پولیس تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ جوڑا آٹھ بچوں کا ذمہ دار ہے اور انکی بھی دہری شناخت ہے اور ان بچوں کا تعلق دوخاندانوں سے ہے مگر انہوں نے ایک خاندان ظاہر کیا ہواتھا۔جس پر پولیس نے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان پر جعل سازی،فراڈاور دیگر مقدمات قائم کردئیے ہیں

متعلقہ عنوان :