ترقی پانے کیلئے رشوت دینے کا الزام، دو بھارتی فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 29 جنوری 2016 09:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ترقی پانے کیلئے رشوت دینے کے الزام میں دو بھارتی فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی فوج کے دو حاضر سروس میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل لامبا کیخلاف ترقی پانے کیلئے رشوت دینے کے الزام میں کارروائی کا حکم دے دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے دونوں میجرجنرلز کیخلاف تحقیقات شروع کردی تاک تمام حقائق سامنے آسکیں

متعلقہ عنوان :