80 ہزار تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا ،وزیر داخلہ سوئیڈن

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:28

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) سوئیڈن کا کہنا ہے کہ ایسے 80 ہزار تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا جن کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سوئیڈن کے وزیر داخلہ اینڈرز ایگمین کے مطابق تقریباً 80 ہزار ان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کی توقع ہے جن کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔تاہم وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اختیار عدالت اور حکام کے پاس ہے ، گذشتہ سال سویئڈن میں 58 ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کی درخواست منظور کی گئیں ، سوئیڈن نے تارکین وطن کی کی ھلی آمد و رفت کو روکنے کے لیے اپنی سرحد پر بھی عارضی طور پر نگرانی بڑھا دی ہے۔