سعودی عرب،مسجد میں بم دھما کہ، پانچ نمازی شہید ، متعدد زخمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے صوبہ الاحسا کی مسجد میں بم دھماکے سے پانچ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ الاحسا میں دہشت گردوں نے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد پر حملہ کیا اور دستی بم پھینکا جس سے پانچ نمازی شہید ہوگئے اور متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بم دھماکے کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :