کراچی ، ٹر یفک کی خلاف ورزیوں پر گا ڑ یوں کی نمبر پلیٹس کی تصا و یر نکال کر گھروں میں چالان بھیجنے کا عمل شروع ، اکثر گاڑ یوں کی نمبر پلیٹس جعلی نکلیں، ٹر یفک پولیس حرکت میں آ گئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:23

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)کراچی میں ٹر یفک پولیس کی کیمراٹیم نے ٹر یفک کی خلاف ورزیوں پر گا ڑ یوں کی نمبر پلیٹس کی تصا و یر نکال کر گھروں میں چالان بھیجنے کا جو عمل شروع کیاہے اس میں ایک حیرت انگیز انکشاف ہواہے کہ ان میں سے اکثر گاڑ یوں کی نمبر پلیٹس جعلی تھیں جس کے بعد ٹر یفک پولیس حرکت میں آ گئی ہے ڈی آئی ٹر یفک پولیس ڈا کٹرامیر شیخ نے جمعہ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جن گاڑ یوں کے اندر یس پر نمبر پلیٹس جعلی ثا بت ہوں تو پورے شہر میں مکمل ناکہ بندی کرکے نہ صرف ان گاڑ یوں کو پکڑلیں بلکہ اس میں سوار تمام افراد کو متعلقہ تھا نہ میں دے کر ایف آ ئی آ ر درج کی جائے اس مہم کے بعد ٹر یفک پولیس کے پاس صرف دو ہفتوں میں30سے زائد یہ ثبوت ملے ہیں کہ کرا چی میں جعلی نمبر پلیٹس کی گاڑ یاں چل ر ہی ہیں وا ضح ر ہے کہ د سمبر 2015ء سے یہ مہم شروع کی گئی تھی کہ ٹر یفک قوا نین کی خلاف ورزی پر صرف نمبر پلیٹ کی تصویر لے کر محکمہ ایکسا ئیز سے اس گاڑی کا ایڈیس لے کر ان کے گھروں پر چالان بھیج د یے جائیں گے اب دوسرا اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سی پی ایل سی اور محکمہ ایکسائیز کو ٹر یفک پولیس سے24گھنٹے کمپیوٹر ائزڈ ر یکارڈ میں منسلک کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :