پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین کو کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان ، پاک ایران بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام حالات کا بہتر بنانے کیلئے خواہاں ہیں بارڈر پر باڑ لگانے کی تجویز زیر غور نہیں، گوادر اور چابہار کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ زیر غور ،جلد سروے کا اہتمام کیا جائے گا ،غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور غیرقانونی ڈیزل اور پٹرول کو سمگلنگ کرنے کی بجائے قانونی شکل دے کر فروخت کریں گے،بارڈر کے قریب پاکستان کے محلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ ڈپٹی گورنر سیستان اور بلوچستان علی اصغر میرشکاری کی مشترکہ پریس کانفرنس
اتوار 31 جنوری 2016 10:49
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ ڈپٹی گورنر سیستان اور بلوچستان علی اصغر میرشکاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران اپنی سرزمین کو کسی بھی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، پاک ایران بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام حالات کا بہتر بنانے کیلئے خواہاں ہیں اور بارڈر پر باڑ لگانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے گوادر اور چابہار کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ زیر غور ہے اور جلد ہی سروے کا اہتمام کیا جائے گا غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیرقانونی ڈیزل اور پٹرول کو سمگلنگ کرنے کی بجائے قانونی شکل دے کر فروخت کریں گے اور بارڈر کے قریب پاکستان کے محلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی گورنر سیستان اور بلوچستان نے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل 19 واں سیشن پاک ایران بارڈر جوائنٹ کمیشن کی اختتامی تقریب کے دوران یادداشت پر بھی دستخط ہوئے پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری داخلہ بلوچستان ایرانی کونسل جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ نے کہا کہ سیستان اور بلوچستان کے درمیان مختلف نوعیت کے معاملات پر بات چیت ہوئی اور تین دن کے دوران سیکورٹی معاملات سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی انتہائی گہری ہے اورایک دوسرے کے مفادات کا ہر حوالے سے خیال رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر کی سیکورٹی بہتر بنانے اور غیر قانونی تارکین غیر قانونی تجارت اور منشیات کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور کئی مقامات پر تجارتی مراکز بنائیں گے تاکہ لوگوں کو آسانی پیدا ہوسکے انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان غیرقانونی تیل اور سمگلنگ کرنے کے حوالے سے بھی معاملات طے اپ آگئے اور تیل کو قانونی شکل دیکر فروخت کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر سیستان نے گوادرکا دورہ کیا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کے دوران گوادر اور چابہار کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی زیرغور لایا گیا اور جلد سروے بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک ایران جوائنٹ کمیشن کا اجلاس آئندہ زائدان میں ہوگا جس میں سیکورٹی معاملات سمیت دیگر امور کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور لوگوں کی آمدورفت کو مزید بہتر بنایا جائے گا ڈپٹی گورنر سیستان اور بلوچستان علی اصغر میرشکاری نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کیساتھ پرانی اور اچھے تعلقات ہیں اور اس تعلقات کو کسی بھی صورت بری نظر لگنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہوا اور مستقبل میں اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر سیکورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام اپنا کردار ادا کریں گے اور بارڈر کے قریب چیک پوائنٹ قائم کریں گے اور دہشت گردی کے حوالے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ پانچ ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کو بڑھایاجائے انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کے ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے اور دونوں ممالک اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونگے دیں گے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 31 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
لیاری گینگ وار کااہم کردار عزیر بلوچ کراچی سے گرفتار،سندھ رینجرز نے ملزم کو دبئی سے واپسی پر کراچی میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا، عذیر جان بلوچ کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا ،ڈی ... مزید
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی کا اعلان،کراچی میں امن کی بحالی تک رینجرموجود رہے گی،وزیراعظم،پاکستان، بھارت کے معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے، ایک واقعے کی وجہ سے سیٹ بیک ہوا، ... مزید
-
پیٹرول 8روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 12روپے30 پیسے فی لیٹر سستا، باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اعلان ”کل“ کیا جائے گا
-
اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے زری پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود کی موجود6فیصد کی سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اہم معاشی اظہاریوں میں بہتری رہی،تیل کی گرتی ... مزید
-
نندی پور پارو پلانٹ ،نیپرا نے لاگت میں 23 ارب اضافے کی درخواست مسترد کر دی،اضافی رقم صارفین کی وصولی کی حکومتی درخواست بھی مسترد، تاخیر کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا،نیپرا،فرنس آئل پر مہنگی ترین ... مزید
-
افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال،وفد نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے
-
حکومت کا 4 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ،مستقل ہونیوالے ملازمین کی کارکردگی، تعلیم اور تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا، جن علاقوں سے پٹرولیم کی پیداوار ہو رہی ہے وہاں مقامی افراد کو ملازمت ... مزید
-
2015ء میں چین پاکستان کا دوسرا بڑا کاروباری پارٹنر بن گیا ہے،چینی سفیر، اقتصادی منصوبے سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی،سن وی ڈونگ
-
پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین کو کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان ، پاک ایران بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام حالات کا بہتر بنانے کیلئے خواہاں ہیں بارڈر پر باڑ لگانے ... مزید
-
سینیٹر مشاہد اللہ کا ایک بھائی لندن، دوسرا نیویارک میں پی آئی اے اسٹیشن منیجر تعینات
-
عزیر بلوچ کے اچانک ظہور کا مقصد پتا چل جائے گا ، معاملے پر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،مولا بخش چانڈیو ،پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے،ہم دہشت گردی میں ملوث ہیں نہ کسی کی سرپرستی ... مزید
-
”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے ، اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان، وزیراعظم نے غیر ملکی ... مزید
-
عزیر بلوچ کا والد پیپلزپارٹی کا سپانسر تھا، ذوالفقار مرزا ،عزیر بلوچ کئی لوگوں کی مدد کرتا تھا اس نے کئی بار اغواء ہونے والے لوگوں کو چھڑایا، جب تک موجودہ آرمی چیف ہیں زرداری واپس نہیں آئیں گے،نجی ... مزید
-
پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت
-
اسرائیل اور ایران بہت جلدسی ٹی بی ٹی کی توثیق کر دیں گے،بھارتی اخبار کا دعویٰ،مصر بھی اس معاہدے کی توثیق کردے گا،پاکستان بھارت سے پہلے کبھی بھی اس معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا،رپورٹ
-
واحد پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی ہے ، مومل شیخ
-
روس کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ،روسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ،صدر اردوان کا ماسکو کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات کیخلاف انتباہ
-
خلاء میں یورپی ’ڈیٹا ہائی وے‘ کی لانچنگ
-
سات فروری، برطانیہ میں’کھلی مساجد کا دن قرار
-
مشرق وسطیٰ مسئلے کا دوریاستی حل، پیرس کی آخری کوشش بھی رائیگاں جانے کی صورت میں آزادی فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرلیں گے‘ فرانس
-
آکسفورڈ یونیورسٹی کالج نے 19ویں صدی کے کالونی نواز سیل روھڑز کا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کردیا ، سٹوڈنٹس یونین کا مظاہروں کا اعلان
-
افغان جنگ کی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائینگے ، کینیڈین وزیر دفاع
-
ناسا کی خلائی گاڑی نے سیلفی بنا کر زمین پر بھیج دی
-
ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا ، حسن نصراللہ ، سعودی عرب مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں ، یہ دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل ہے ، خطاب
-
تیونس کا سعودی پالیسی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان ، تیونس صدر کا اپنے بیٹے کو جانشین نہ بنانے کا فیصلہ،ہمارے پاس سعودی عرب کی پالیسیوں کی حمایت کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں ہے۔ تیونس صدر کا عرب میڈیا ... مزید
-
ملائیشیا ، سرکاری فنڈ سے چار ارب ڈالر ’چوری ہوگئے ،1 ایم ڈی بی نام کے فنڈ کو اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے لیے قائم کیا گیا تھا ، اس فنڈ کو ملائیشیا کی سرکاری کمپنیوں نے غلط طریقے سے استعمال کرنے کا ... مزید
-
عوامی مسائل کے حل کا دعویٰ کرنیوالے وزیراعظم سبزیوں کے بھاؤ سے لاعلم نکلے،پانچ روپے کلو آلو کے بیان نے عوامی حلقوں میں کھلبلی مچا دی،جس وزیراعظم کو سبزی کے بھاؤ کاعلم نہیں وہ غریب کے مسائل سے کہاں ... مزید
-
عمران خان نے برین ٹیومر میں مبتلا سات سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کردی
-
بلوچستان میں داعش کی موجودگی کا تاثر رد ،”این ڈی ایس“ اور ”را“ بلوچستان میں حالات کو خراب کرکے قتصادی راہداری کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،سرفراز بگٹی ،ان کے ناپاک عزائم کو سیکورٹی فورسز اور ... مزید
-
پیر پگارا نے جماعت اسلامی کو گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دیدی، جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم کی حمایت بھی کردی،سراج الحق سے ملاقات
-
پرائیویٹ سکول عدم سیکورٹی کے باعث غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اعلان
-
کراچی، عزیر بلوچ کی تین گھنٹے کی وڈیوکو منظر عام پر لانے یا نہ لانے کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا
-
سندھ میں نماز جمعہ کے ا یک ہی خطبے کے حوا لے سے تمام مسالک کی رضا مندی سے ضابطہ اخلاق بنایا جا رہا ہے،عبد القیوم سومرو ،اب مسجد و منبر سے کسی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ جا ری نہیں کیا جا سکے گا، ... مزید
-
پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ، وزراء اور حکام کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار ،عوام پر کروڑوں کا بوجھ پڑے گا،خادم اعلیٰ پنجاب ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے وزیراعلیٰ بن جائیں گے،رپورٹ
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سعید اجمل کو فوری کرکٹ اکیڈمی کیلئے جھنگ روڈ فیصل آباد پر جگہ فراہم کردی گئی، اکیڈمی کا افتتاح 31 جنوری بروز اتوار کو ڈی سی او فیصل آباد کریں گے، ضلعی انتظامیہ اور کرکٹر کے مابین ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.