عزیر بلوچ کا والد پیپلزپارٹی کا سپانسر تھا، ذوالفقار مرزا ،عزیر بلوچ کئی لوگوں کی مدد کرتا تھا اس نے کئی بار اغواء ہونے والے لوگوں کو چھڑایا، جب تک موجودہ آرمی چیف ہیں زرداری واپس نہیں آئیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 31 جنوری 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کا والد پیپلزپارٹی کا سپانسر تھا،عزیر بلوچ کئی لوگوں کی مدد کرتا تھا، اس نے کئی بار اغواء ہونے والے لوگوں کو چھڑایا ،جب تک موجودہ آرمی چیف ہیں زرداری واپس نہیں آئیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ عزیر بلوچ کا والد پیپلزپارٹی کا سپانسر تھا،عزیر بلوچ کا پورا خاندان پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرتا تھا،سندھ کے لوگوں کو عزیر بلوچ کی شکل میں مسیحا نظر آیا عزیر بلوچ لوگوں کی مدد بھی کرتا تھا اور اس نے کئی لوگوں کو اغواء کاروں سے چھڑایا،میں عزیر بلوچ کے قریب تھا مجھ سے تحقیقات کی جائیں میں تمام حالات بتا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب نبیل گبول کو لیاری آنے کی اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے نبیل گبول کو لیاری آنے کی اجازت دلوائی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے،آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے،لیکن وہ ملک سے باہر بھاگ گیا ہیجب تک موجودہ آرمی چیف ہیں آصف زرداری واپس نہیں آئیں گے،نگران حکومت کے آتے ہی سندھ میں پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کو نیک شگون سمجھتا ہوں خدا کا شکر ہے کہ اسے زندہ گرفتار کرلیاگیا ہے،عزیر بلوچ کو اپنا بھائی کہتا ہوں میں اس کی مدد بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ایک ایماندار سیاستدان ہیں قائم علی شاہ زیرو ہیں،سندھ کو تباہ کرنے میں سندھ کی پوری کابینہ ملوث ہے،فریال تالپور کی ہر محکمے میں مداخلت ہے،مراد علی شاہ کے ذریعے سندھ میں لوگوں کا خون بہایا گیا،شرجیل میمن سمیت بڑے بڑے نام کرپشن میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پہلے کچھ اور تھے اور آج کچھ اور ہیں،پیپلزپارٹی اب پارٹی نہیں رہی یہ زرداری لیگ ہے،زرداری میرا دوست تھا جب تک بی بی زندہ تھیں اس کی غلاظتیں سامنے نہیں آئی تھیں اس وقت بی بی کا کنٹرول تھا،بی بی کے جانے کے بعد زرداری کی حقیقت سامنے آئی ہے شکر ہے آج وہ میرا دوست نہیں