حکومت کی غلط پالیسیوں ،مہنگائی ،ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا جو ایک بارپھرسے ڈی چوک پہنچ سکتاہے، ،عمران خان،موجودہ حکمرانوں کا معصوم عوام پرگولیاں برسانا پرانی عادت ہے، پرویزمشرف کے دورمیں اتنا ظلم نہیں تھاجتنانوازشریف کے دورمیں ہوا،پی آئی اے کے ملازمین پرگولیاں چلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے انہوں نے دوسری ایئرلائنزکیلئے روٹ فراہم کئے،قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے حکومت نے جوبل پیش کیاگیااس پرکسی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حکمران اورنج لائن اورمیٹروبس منصوبوں سے اربوں روپے کمائے ہیں جبکہ دوسری طرف ایک عام آدمی پس رہاہے،پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں ،مہنگائی ،ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا جو ایک بارپھرسے ڈی چوک پہنچ سکتاہے،موجودہ حکمرانوں کا معصوم عوام پرگولیاں برسانا پرانی عادت ہے، پرویزمشرف کے دورمیں اتنا ظلم نہیں تھاجتنانوازشریف کے دورمیں ہوا،پی آئی اے کے ملازمین پرگولیاں چلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے انہوں نے دوسری ایئرلائنزکیلئے روٹ فراہم کئے،قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے حکومت نے جوبل پیش کیاگیااس پرکسی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

حکمران اورنج لائن اورمیٹروبس منصوبوں سے اربوں روپے کمائے ہیں جبکہ دوسری طرف ایک عام آدمی پس رہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق بھی موجودتھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کاکہنا تھاکہ کراچی میں پی آئی اے معصوم نہتے احتجا جی مظاہرین پر گولیاں چلائیں گئیں جن سے ہماری اطلاعات کے مطابق چار ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

اس واقع کی ہم مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران ڈکٹیٹرشپ کی پیدوار ہیں ،جنرل پرویز مشرف کے دور سے بھی زیادہ موجودہ دور میں عوام پر ظلم ہورہا ہے ،تیس اگست کو ڈی چوک اسلام آباد میں معصوم مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں جن سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح ماڈل ٹاوں میں چودہ افراد کو جاں بحق اور اسی افراد کو زخمی کیاگیا ۔عوام پرگولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے،کراچی میں ماڈل ٹاوٴن کی تاریخ دہرائی گئی،انہوں نے کہاکہ پی آئی اے وہ ادارہ ہے جس نے امارات ائیر لائن اور سنگاپور ائیر لائن کی معاونت کی آج امارات اورسنگاپور ائیر لائن دنیاکی مشہور ائیر لائن بن چکی ہیں،پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے انہوں نے بین القوامی ائیرلائنزکوپاکستان میں 104 روٹ فراہم کئے،قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے حکومت نے قومی اسمبلی میں جوجوبل پیش کیااس پرکسی سیاسی جماعت کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب ملک کے لوگوں کوفائدہ ہو،نجکاری کے حوالے سے حکمرانوں کاماضی بہت خراب ہے،ان کے گزشتہ دورحکومت میں جس بینک اورسیمنٹ فیکٹریزکی نجکاری کی گئی، ان کی اگر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے تویہ واضح ہوجائے گاکہ انہوں نے کس طرح اپنے منظورنظرلوگوں کو نوازاتھا۔انہں نے کہاکہ حکمرانوں کی جدہ میں سٹیل ملزمنافع میں جبکہ پاکستان سٹیل ملز کراچی خسارے میں جارہی ہے ،عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت کومعاشی لحاظ سے مشکل ترین دورکہاجاتاتھالیکن اس کے باوجود اس وقت ڈیزل پر 22 فیصد ٹیکس تھا لیکن اس وقت تجربے کار ہونے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے تو ڈیزل پر ٹیکس کی شرح 98 فیصد ہے۔

گیس پر 68 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ایک جانب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے تو دوسری جانب بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اورنج ٹرین 200ارب روپے کا قرضہ لے کر بنا رہے ہیں ،جن علاقوں میں پینے کا پانی نہیں وہاں ٹرین چلارہے ہیں ، ایک وزیر کا گھربچانے کے لئے اورنج ٹرین کاروٹ کچی آبادی کی طرف کردیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے دور میں اتنا ظلم نہیں تھاجونوازشریف کے دورمیں ہوا۔

یہ جمہوری آمریت کا دور ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے لئے جبکہ قرضوں کی قسط اداکرنے کے لئے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے چالیس ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ،انہوں نے کہاکہ حالات یہ ہیں کہ ملک میں گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں ہم نے جوفلائی اووربنوایاہے اس پر 83کروڑ روپے فی کلومیٹر جبکہ لاہور میں پنجاب حکومت جو پل بنوا رہی ہے اس پر فی کلومیٹر 211کروڑ روپے خرچہ آیا ہے ،ایک کمپنی جسے تین سال پہلے کوئی جانتا نہیں تھا اسے لاہور فلائی اوور کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔

حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوتی تو وہ اورنج لائن میٹرو بس منصوبوں کے بجائے صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرتی ۔اس لئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی غلط پالسییوں کے خلاف 6 فروری ہفتہ کوملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔یہ احتجاج اسلام آبادکے ڈی چوک بھی پہنچ سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دھرنے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے میانوالی میں 25کینال بنجر اراضی کو ایکوائر کرنے کے لئے مذاق کیا تھا جس پر وزیر اطلاعات نے ایشو بنایا تھا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے ا س موقع پر کہاکہ تحریک انصاف،جماعت اسلامی کے رہنماوں نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے آج ملاقات کی ہے جہاں مشاورت کے بعد ہم نے 120اراکین اسمبلی کی دستخطوں کے ساتھ اسمبلی اجلاس فوری طور پر بلوانے کے لئے قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرائی ہے ۔