نجکاری کے مقاصد سامنے آنا شروع ،پی آئی اے کی امریکہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کی بلڈنگ کا انکشاف

ہفتہ 6 فروری 2016 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)پی آئی اے کی امریکہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کی بلڈنگ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،نجکاری کے مقاصد دھیرے دھیرے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی امریکا میں روزویلٹ نامی بلڈنگ جس کو 1969میں خریدا گیا تھا اور امریکہ جانے والے پاکستانی صدور و وزرائے اعظم اسی مہنگی ترین بلڈنگ کے لگرثری اپارٹمنٹ میں اپنا قیام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی اس بلڈنگ پر عرصہ چار سال سے نظریں لگی ہوئی تھیں کہ کس طرح اس کو حاصل کیا جائے ۔پی آئی اے کی نجکاری کی اہم وجوہات اس اہم بلڈنگ پر بھی مرکوز ہو سکتی ہیں کیونکہ اگر اس بلڈنگ کو فروخت کیا جائے تو پی آئی اے کا خسارہ پورہ کرنے میں پوری مدد حاصل ہو سکتی ہے جبکہ نجکاری سے بلڈنگ بھی ساتھ ہی جائے گی ۔واضع رہے کہ مہنگی ترین بلڈنگ روز ویلٹ میں 1015کمرے 52سوٹس اور ان میں صدر کے لیے ایک علیحدہ سوٹ تیار کیا گیا ہے جس کے چار بیڈ رومز،کچن ،ٹیرس،ڈائننگ کے ساتھ کھلا صحن بھی شامل ہے ،ذرائع کے مطابق تمام لگرثری اپارٹمنٹس کو قیمتی لکڑی اور مہنگی ترین کشیدہ کاری سے کندہ کیا گیا ہے اور فرنیچر مہنگا ترین موجود ہے ۔