ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،عمران خان،حکومت ایک طرف غریب عوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈال رہی ہے دوسری جانب ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ دیاجارہاہے ،عام آدمی کوریلیف دلاناچاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی جیتی نہیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرناہوگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 6 فروری 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،حکومت ایک طرف غریب عوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈال رہی ہے دوسری جانب ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ دیاجارہاہے ،عام آدمی کوریلیف دلاناچاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی جیتی نہیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرناہوگا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے ٹیکسوں کی بارش کردی ہے ،ڈیزل پر98فیصدٹیکس لیاجارہاہے گیس پرٹیکس بڑھایاگیا،کسان طبقہ حکومت کی پالیسیوں کاشکارہے اورعام آدمی پرمہنگائی کابوجھ ڈالاجارہاہے ،حکومت نے اڑھائی سالوں میں قرضوں کی بھرمارکردی ہے ،ان ڈائریکٹرٹیکسوں سے امیروں کوفائدہ پہنچایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ایک طرف ٹیکس لگاکرعام آدمی پربوجھ ڈال رہی ہے اوردوسری طرف ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ دیاجارہاہے ،حکومت کوٹیکس اصلاحات لانی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں حکمرانوں نے ساڑھے سات ارب روپے کمائے ،نوسال کے مقابلے میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ،ہم حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پران پردباوٴڈال رہے ہیں اورعوام کوریلیف دلواناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل پارلیمنٹ میں وضاحت ہونی چاہئے تھی لیکن کسی کوبھی آن بورڈنہیں لیاگیاامارات ائیرلائن کوپی آئی اے نے بنوایاجواس وقت دنیاکی بہترین ائیرلائن تھی لیکن آج سیاسی مداخلت کے باعث پی آئی اے تباہ ہوچکی ہے اورامارات ائیرلائن دنیاکی کامیاب ائیرلائن بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،آج پارلیمنٹ ربڑسٹمپ ہے اربوں روپے کے سی پیک منصوبہ آیا،ایل این جی کے معاہدے ہوئے لیکن کسی کوکچھ پتہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج جمہوریت کاحسن ہوتاہے ۔آمروں کی گودمیں پلنے والے بادشاہوں کوجمہوریت کاپتہ ہی نہیں ہے ،دھرنوں نے پاکستان کونقصان نہیں پہنچایاتاریخ بتائے گی کہ دھرنے سے کتنے فائدے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے خیبرپختونخواہ سے خوف کی فضاء ختم ہوگئی ہے ،خیبرپختونخواہ میں اے این پی کی کابینہ صوبے سے باہررہی تھی لیکن آج وزیراعلیٰ اوروزراء اکیلے گھومتے ہیں تاہم ہم نے ابھی جنگ نہیں جیتی ،ہمیں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکرناہوگااورمستقبل کے حوالے سے فیصلے کرناہوں گے ،ہمیں پولیس کوبہتربناناہوگااگرفوج کے جانے کے بعدفاٹااوروزیرستان میں دہشتگردوں نے دوبارہ سراٹھالیاتوکیاہم پھرفوج کوبلائیں گے اگرہم نے ابھی سے پلان نہ بنایاتوایک بارپھرخوف کی فضاہوگی

متعلقہ عنوان :