ایئر پورٹ واقعہ کیلئے عدالتی کمیشن قائم ،وزیر اعظم پی آئی اے ملازمین سے فوری مذاکرات کریں،عمران خان کا مطالبہ ، جب ملازمین بات چیت کے لئے تیار ہیں تو حکومت کیوں بھاگ رہی ہے، پی آئی اے کے مسئلے پر پالیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کا مقصد غریب عوام کے معاشی استحصال کے خلاف ہے، پی آئی اے کی نجکاری اور پی آئی اے کی پراپرٹی کو جس طرح اونے پونے داموں پر میاں برادران بیچنا چاہتے ہیں، انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے،حکمرانوں نے پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلا کر آمریت کی یاد تازہ کردی ، اسٹار گیٹ اولڈ ٹرمینل پر عوامی احتجاج سے خطاب
اتوار 7 فروری 2016 10:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد غریب عوام کے معاشی استحصال کے خلاف ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں لیکن پاکستان میں ان کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری اور پی آئی اے کی پراپرٹی کو جس طرح اونے پونے داموں پر میاں برادران بیچنا چاہتے ہیں وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
حکمرانوں نے جس طرح پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلا کر آمریت کی یاد تازہ کردی ۔حکمرانوں کا وطیرہ ہے کہ جب بھی عوام اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرتی ہے تو میاں برادران ان پر گولیاں چلاتے ہیں چاہے وہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا واقعہ ہو یا پی آئی اے ملازمین کے کراچی کا احتجاج ہو۔(جاری ہے)
یہ باتیں انہوں نے کراچی آمد کے موقع پر اسٹار گیٹ اولڈ ٹرمینل پر عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
چیئر مین عمران نے مزید کہا کہ ایئر پورٹ واقعہ کے لئے فوری طور پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔ وزیر اعظم پی آئی اے ملازمین سے فوری طور پر مزاکرات کریں جب ملازمین بات چیت کے لئے تیار ہیں تو پھر حکومت مذاکرات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ پی آئی اے کے مسئلے پر پالیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔چیئر مین عمران خان نے مزیدکہا کہ میاں برادرا ن کا اسٹیل ملز جدہ میں تو خوب چل رہا ہے لیکن پاکستان اسٹیل ملز تباہی کے دہانے پر اور ملازمین کو 5ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔مزدوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ظلم کے خلاف تحریک انصاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی ۔موجودہ حکمرانوں نے ظلم کی انتہاکردی ، مزدوروں کی بیواؤں کو پینشن تک نہیں مل رہی ۔تجربہ کار حکمرانوں کے دور حکومت میں تمام ادارے ترقی کے بجائے پستی کی جانب جا رہے ہیں۔ تمام قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، چیئر مین عمران خان نے کہا کہ صرف ایف بی آر میں سالانہ00 6سے 700ارب روپیہ کی چوری ہوتی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف بی آر کو ٹھیک کیا جائے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ختم کریں ۔پاکستان تب ترقی کر سکتا ہے جب ملک سے بے نامی ختم ہوجائے ۔ حکمران عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک پڑا ہوا ہے وہ واپس لایا جائے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے اسمبلی کے فلور پر خود کہا ہے کہ 200ارب ڈالر پاکستانیوں کا بیرون ملک پڑا ہوا ہے ۔چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈیزل 25روپے فی لیٹر کم کیا جائے ، بجلی پر لگائے گئے ٹیکس واپس لئے جائیں، گیس پر لگائے ٹیکس واپس لئے جائیں اور مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ چیئر مین عمران خان پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین سلیم اکبر کی رہائش گاہ واقع ماڈل کالونی اور عنایت رضا کی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آباد بھی گئے ۔ جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی اور حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ متاثرہ خاندان کی بھرپور مالی مدد کی جائے۔ دریں اثناء مقامی کافی ہاؤس میں چیئر مین عمرا ن خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایکشن پلان کر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ دہشت گرد تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے خلاف بھر پور کاروائی کرنی ہوگی ۔ اس پلان پر عمل در آمد کرنے سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے اور پولیس نظام میں اصلاحات کئے جائیں۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی کی نجکاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے ،ہفتہ کے روز بنی گالہ سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی خطرناک ہیں، دنیا بھر کی فلاحی حکومتیں امیروں سے ٹیکس لے کرعوام پرخرچ کرتی ہے لیکن پاکستان میں غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے اور امیروں کو چھوٹ دی جارہی ہے۔ ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے۔ 200 ارب روپے کے قرضے سے اورنج لائن بنائی جارہی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ نجکاری ہر مسئلے کا حل نہیں، اس سے صرف انتظامیہ بدلے گی، کسی بھی ادارے کی نجکاری سے پہلے عوامی فورم پر اس سلسلے میں مشاورت ہونی چاہیے، اپوزیشن کا کام ہے کہ حکومت سے سوال کرے، پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث ہی نہیں لایا گیا۔ آخر پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے،پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلائی گئیں جس پر افسوس ہوا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اس اہم منصوبے پرچھوٹے صوبوں کو اعتماد میں نہ لے کر متنازع کردیا ہے۔اس سلسلے میں وہ کل پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 7 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
کوئٹہ،فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ، 3 سیکورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ، 9 سیکورٹی اہلکاروں، خواتین اور بچو ں سمیت34زخمی ،دھماکے سے سیکورٹی ، رکشوں، موٹر سائیکل، سائیکلوں ... مزید
-
افغان مفاہمتی عمل بارے چار فریقی گروپ کا اجلاس، رواں ماہ کے آخر میں افغان حکومت اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کرانے کی کوششوں پر اتفاق ، افغانستان میں تمام طالبان گروپوں سے مذاکرات کئے جائیں گے، ... مزید
-
ایئر پورٹ واقعہ کیلئے عدالتی کمیشن قائم ،وزیر اعظم پی آئی اے ملازمین سے فوری مذاکرات کریں،عمران خان کا مطالبہ ، جب ملازمین بات چیت کے لئے تیار ہیں تو حکومت کیوں بھاگ رہی ہے، پی آئی اے کے مسئلے پر ... مزید
-
آرمی چیف سے امریکی نمائند ہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات کی، سکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال
-
صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں اور وہ اپنے متعلقہ صوبوں میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرتی ہیں،پرویز رشید ، خیبر پختونخواء میں تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کیں اورہسپتالوں ... مزید
-
پالپا کی پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی ڈیڈ لائن، پی آئی اے اور مسافروں کا مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے، 3دن کا سوگ مکمل ہو چکا، پائلٹس اب کام پر جائیں گے، صدر عامر ہاشمی ... مزید
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے‘ ملکی معیشت کیلئے معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، اسحاق ڈار ، 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کریں گے، تاجروں سے مذاکرات کو سیاسی رنگ دیا نہ دیں گے، مستقبل ... مزید
-
نیپرا نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں گے،عابد شیرعلی،پی آئی اے احتجاج میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پردکھ ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک انجام پہنچایا جائیگا،وزیر مملکت
-
پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت،وفاقی وزراء سمیت5حکومتی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج،پرویز رشید ،مشاہد اللہ ،عظیم شجاعت،ماما مقصود اوربریگیڈیئر(ر)آصف پر قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ بنایا گیا، ... مزید
-
نیب اور ایف آ ئی اے نے مفرور اہم شخصیات کو و طن وا پس لا نے کے لئے تما م صو بوں سے تفصیلات طلب کرلی
-
پاک فوج نے چھٹی مردم شماری کے لیے اضافی جوان دینے سے معذرت کرلی
-
پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے سینکڑوں افراد کی شناخت نہیں ہوئی ، رپورٹ
-
بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ پاکستان کے دورے کے خواہاں
-
اوباما اور شی جن پنگ کا شمالی کوریا کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
-
برکینا فاسو :2آسٹریلوی باشندے اغوا،القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی
-
تہران:شام میں فوجی مداخلت کی مکمل حمایت کرتے ہیں،آیت اللہ علی خامنہ ای،شام میں ہمارے بہادر سپاہیوں اور افسروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے
-
دنیا بھر سے 34 گروپوں نے گزشتہ وسط دسمبر سے میبنہ طورپر دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ اتحاد کا وعدہ کیا ہے ، بان کی مون
-
بحرین نے اپنی فوج شام بھیجنے کیلئے آمادگی کا اعلان کردیا
-
افغانستان‘ امریکی ڈرون حملہ‘ 30 داعش شدت پسند ہلاک
-
2015:چھ بڑے بینکوں نے130 ارب روپے منافع کمانے کی توقع ہے،معاشی ماہرین
-
عراق میں خود کش دھما کہ، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی
-
روس اور بشارالاسد 4 لاکھ شامیوں کے قاتل ہیں،کڑا احتساب ہونا چاہیے:طیب اردگان، انقرہ کی شام میں مداخلت کے الزامات مضحکہ خیز’ اور روس کی شام میں مداخلت کھلی جارحیت ہے جسکی مذمت کر تے ہیں ۔ ترک صدر کی ... مزید
-
پی آئی اے ملازمین پر سیدھی فائرنگ کی گئی،لاشیں گرانے کی ذمہ دارحکومت ہے، پرویز الہٰی، اورنج لائن منصوبہ عوام کی تباہی و بربادی کا پیکج ہے ،مسلم لیگ (ق) مہنگائی اور بے روزگاری سمیت عوام مخالف ہرحکومتی ... مزید
-
اختیارات سے تجاوز،وزیر اعلی پنجاب نے ڈائریکٹر کوارڈنیشن عبدالمجیدشاہد کو معطل کردیا،پندرہ روز میں انکوائر ی رپورٹ طلب
-
کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار،ملزم دہشت گردی کے حملوں، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت اغواء کی وارداتوں میں مطلوب تھا
-
ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ،ضلعی انتظامیہ نے میٹرو بس کے19کلومیٹر طویل فیز ٹوکی تعمیرکا عندیہ بھی دے دیا
-
ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کیس : ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
-
حکومت کا چھوٹے منصوبے پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ،100 سے 250 میگا واٹ کے منصوبے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کو دعوت دیدی گئی
-
مسافروں کے سامان چوری یا غائب : متاثر ہ مسافروں کو ہر جانے کی ادائیگی کا حکم
-
وہاڑی،شراب کے نشہ میں بھائی نے 9سالہ بہن کاگلادباکرقتل کردیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ
-
جماعت پنجم کا آج انگریزی کا پرچہ میٹر ک لیول کا تھا ، کلاس پنجم کے بچوں سے توقع نہیں کی جا سکتی،پنجاب ٹیچرز یونین
-
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے دبئی میں مشاورت جاری،سلیکشن کمیٹی سرفراز احمد کو دونوں ایونٹس میں بطور اوپنر کھلانا چاہتی ہے،صہیب مقصود اور عامر یامین کو ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز میں اتفاق ... مزید
-
پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز مینز اور ویمنز کھیلوں میں دو کانسی کے تمغوں سے کردیا،خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیڑ کے انفرادی سائکلنگ مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.