حکومت چاہے تو پی آئی اے کے ملازمین سے بات کر نے کو تیار ہوں،خورشید شاہ کی پیشکش،حکو مت اورینج ٹرین اور لا ہور کے عبد الحکیم روڈ پر سبسڈی دے رہی ہے مگر پی آئی اے کو تین سو ارب دینے کو تیار نہیں ،حکو مت سبسڈی دے اور اس کے بعد بھی نقصان ہو تو میں وعدہ کرتا ہو ں میں بھی حکو مت کے ساتھ کھڑا ہونگا، وزیر اعظم کے پا رلیمنٹ آنے کا منتظر ہوں میڈیا بھی انتظار کر ے اگر الزامات ثابت ہو ئے تو سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

پیر 8 فروری 2016 09:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکو مت کو پیشکش کی ہے کہ اگر حکومت چاہے تووہ پی آئی اے کے ملازمین سے بات کر نے کو تیار ہیں حکو متاورینج ٹرین اور لا ہور کے عبد الحکیم روڈ پر سبسڈی دے رہی ہے مگر پی آئی اے کو تین سو ارب دینے کو تیار نہیں ہے اگر حکو مت سبسڈی دے اور اس کے بعد بھی نقصان ہو تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں بھی حکو مت کے ساتھ کھڑا ہونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ پر کوئی تبصرہ کر کے اس کا قد نہیں بڑھا نا چاہتا وزراء کے بیانات پر کوئی بات نہیں کروں گا ہر کسی کا اپنا ظرف ہے وہ جو زبان استعمال کررہے ہیں میں نہیں کرنا چاہتا اگر وزیر اعظم نے اسے تنبیہ کی ہے تو پھر ان کو مجھ پر لگا ئے گئے الزامات کی بھی ترید کرنی چاہیئے میں وزیر اعظم کے پا رلیمنٹ میں آنے کا منتظر ہوں میڈیا بھی انتظار کر ے اگر الزامات ثابت ہو ئے تو سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا ان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبے پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے وہ پو رے عوام کی ہے صرف لاہور کے لوگوں کی نہیں ہے حکومت ترقی کے جو دعوے کر رہی ہے وہ غریب کے خون پر نہیں ہو نی چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ نجکاری تو پہلے بھی ہو ئی تھی اور قرض اتار و ملک سنوارو مہم بھی چلی تھی مگر قرض توپہلے سے بھی دوگنا ہوگیا ہے اور اس کا حجم بڑھ کر ساڑھے چار ہزار بلین ہو گیاہے حکو مت کی زبان میں شائستگی ہو نی چا ہیئے مگر میاں صاحب کی زبان میں تو نرمی ہی نہیں آرہی ہے وہ کہتے ہیں کہ دوسری ائیر الئن چلائیں گے تو یہ اچھی بات ہے اس سے ملک کے لو گوں کا فا ئدہ ہوگا وزیر اعظم کی بات حرف آخر سمجھی جا تی ہے مگر پی آئی اے کی نجکاری کا بل جلد بازی میں پا رلیمنٹ میں لا یا گیا حکو مت مذاکرات کی بجا ئے مار دھاڑ پر یقین رکھ رہی ہے پی آئی اے کی ایک ہفتے کی ہڑتال سے کروڑوں رو پے کا نقصان ہوا ہے بھا رت میں کسان خو شحال ہو رہا ہے اور پا کستان میں اس کی حا لت ابتر ہے میں تو حکو ت سے کہتا ہوں کہ وہ تمام منصوبے چاہے وہ سندھ میں ہوں یاکسی ور صوبے میں سب کو ختم کرے اور اس کی جگہ ڈیمز بنا ئے کیونکہ پا کستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے وزیر اعظم سب کا ہوتا ہے اور پو ری قوم کا ماں اور باپ ہوتا ہے اور قوم کی رکھوالی کی ذمہ داری اس پر عائد ہو تی ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہو ریت میں احتجاج کا حق ہوتا ہے وزیر اعظم اگر یہ کہتے ہیں کہ سروس ایکٹ بھٹو کے دور میں بھی لگاتھا تو پو ری قوم سن لے کہ سروس ایکٹ کے تحت فوج ، سی اے اے کے ٹاورز ، پو لیس ، ایٹمی پاورز کے ملازمین یو نین نہیں بنا سکتے مگر جو سی بی اے ادارے ہیں وہاں پر یونین بن سکتی ہے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ساہیوال ایگر بیس ضلع ہے جو بجلی کے منصوبے سے تباہ ہو جا ئے گا یہ منصوبہ تھر یا کسی اور علاقے میں لگنا چا ہیئے تھاخورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو ااور بینظیر نے ڈرا ئنگ روم کی سیا ست کو ختم کردیا اب لوگ موونگ ڈرائنگ روم بنا رہے ہیں اچھی بات ہے مگرپیپلز پارٹی جلد ملک کو بھٹو اور بینظیر دے گی ۔