پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف گزشتہ سال اہم اقدامات کیے :امریکہ،آپریشن ضرب عضب میں اہم اقدامات جنرل راحیل شریف کی جرات کی بدولت اٹھا ئے گئے، جنرل کیمبل

منگل 9 فروری 2016 09:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء)امریکی جنرل کیمبل نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل کیمبل افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم اقدامات کیے ہیں ،آپریشن ضرب عضب میں اہم اقدامات جنرل راحیل شریف کی جرات کی بدولت اٹھا ئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے دہشتگردبڑ ی تعداد میں بھاگ کر افغانستان میں آ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ایسے مشترکہ دشمن سے مقابلہ کرناہے جسکی کوئی سرحد نہیں ہے،پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہے