دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی ،پاکستان رواں ماہ سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا

جمعہ 12 فروری 2016 10:05

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء) پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے رواں ماہ سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا۔ دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6700 سے زائد ہو چکی ہے۔ سب سے ز یادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ میں قید ہیں۔

ان میں اکثریت معمولی جھگڑے، منشیات فروشی، غیرقانونی رہائش، اور مختلف نوعیت کے معمولی جرائم میں ملوث ہونیپر گرفتار ہیں۔ یورپین و شمالی و جنوبی امریکہ کے ممالک، ارجنٹائن میں 2۔

(جاری ہے)

بلجیئم 5۔ جارجیا 3۔ برطانیہ 365۔ امریکہ 355۔ آسٹریلیا 26۔ آسٹریا 9۔ چلی 13۔ جرمنی 88۔ یونان 109۔ برازیل 3۔ اٹلی 229۔ میکسیکو 9۔ جاپان 27۔ چین 211۔ ناروے 15۔ سپین 107۔ کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں پاکستانی مختلف نوعیت کیجرائم کے الزام میں قید ہیں۔

حکومت پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کیجیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کو قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفیروں سے براہ راست رابطہ کرنے اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے حوالہ سے بات چیت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :