دو ماہ میں سعودی ایمبیسی نے 70 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے

جمعہ 12 فروری 2016 10:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء) تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،جبکہ دو ماہ میں ستر ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے جس کے باعث ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی کا امکان ہے۔دو ماہ کے دوران سعودی عرب نے 70 ہزار پاکستانی ورکرز کو ویزے جاری کیے۔ ویزوں کے اجرا سے ایک طرف تو ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی ہو گی تو دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کیچھ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے باعث روزگار کے نئے مواقع نکل رہے ہیں اور مالی سال کے اختتام پر سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں آنے کا امکان ہے۔واضع رہے کہ مالی سال 16-2015 کے چھ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 11 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی ہیں جس کا 22 فیصد حصہ ریئل اسٹیٹ اور 18 فیصد فوڈ انڈسٹری پر خرچ ہوا۔