فرقہ وارانہ،انتہا پسندانہ موادشائع کرنے پر1818افراد کیخلاف مقدمات درج کئے،وزیرداخلہ،پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نفرت انگیز مواد پر پابندی کا قانون بنایا، 250مجرموں کو جلد پھانسی دئیے جانے کا امکان، دو سال میں 41 مجرموں کو پھانسی دی گئی،سی پیک کے تحت منصوبے2017ء تک مکمل کئے جائیں گے، طویل المدت منصوبے 2030 اور قلیل المدت کے منصوبے2020تک مکمل ہوں گے،احسن اقبال، 13سال میں45.93ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا گیا ،ملک میں36لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی آئی،وزیر خزانہ ،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

منگل 16 فروری 2016 10:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی پھیلانے والا مواد کی اشاعت کرنے پر1818افراد کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نفرت انگیز مواد پر پابندی کا قانون بنایاہے۔ 250مجرموں کو جلد پھانسی دئیے جانے کا امکان ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران 41 مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ ملک نے گزشتہ 13سالوں کے دوران45.93ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے،وزیرخزانہ نے بتایا کہ ملک میں صرف36لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں اور ملک میں اشیاء خوراک کی قیمتوں میں کسی کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا،وفاقی حکومت نے ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نادرا میں 515کرپشن کیسز سامنے آئے ہیں ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،نادرا کے اندر خوداحتسابی شعبہ کام کر رہا ہے اور ملازمین کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،کرپٹ ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے،18ممالک کے ساتھ دوہری شخصیات کے معاہدے ہیں ان ممالک میں پاکستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی کو پیر کے روز تحریری طورپر یقین دلایا کہ ملک سے نفرت انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے والے اشاعتی مواد کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں،یہ اقدامات نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے ہدایات دے چکے ہیں۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ نفرت انگیز مواد کی اشاعت کرنے پر2067مقدمات1818افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں جبکہ2407 مواد ضبط کرلیاگیا ہے اور73دکانوں کو بند کردیاگیا ہے،صرف صوبہ پنجاب نے فرقہ واریتی مواد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی ہے،پنجاب میں متحدہ علماء بورڈ اس مقصد کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے زائد ہیں،سٹیٹ بنک کے پاس 13ارب46کروڑ جبکہ تجارتی بنکوں کے پاس4ارب85کروڑ ڈالر ہیں۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ250قیدی پھانسی ملنے کے منتظر ہیں۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے متعدد گروپ اور افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جو ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

آپریشن کے دوران مالاکنڈ میں2526 افراد ہلاک جبکہ2617 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ ملک میں 36 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں جبکہ3کروڑ74لاکھ افراد روزگار پر ہیں جبکہ 6کروڑ 10لاکھ افراد ملک کی افرادی قوت ہیں۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت بے روزگاری میں کمی آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں41افراد کو پھانسی دی گئی،2013ء میں 34افراد جبکہ2014ء میں7افراد کو پھانسی دی گئی ہے،ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ملک میں مردم شماری فوج کی نگرانی میں ہوگی،مارچ2016ء میں شماری کرانے کی تجویز ہے اور صوبائی حکومتیں فورس فراہم کریں گی جس کیلئے12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ ملک سے مہنگائی میں کمی آئی ہے ملک میں افراط زر 2.1فیصد ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے102ارب تقسیم کئے گئے ہیں جس سے معاشی عدم مساوات کا خاتمہ ہوگا۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ 12.4فیصد آبادی کا حصہ خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہا ہے،36ممالک میں پاکستانی بنک کاروبار کر رہے ہیں،سی پیک کے تحت منصوبے2017ء تک مکمل کئے جائیں گے جبکہ طویل المدت منصوبے2030 اور قلیل المدت کے منصوبے2020تک مکمل ہوں گے۔

سی پیک کے تحت توانائی کے 24منصوبے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ13سالوں کے دوران 43.93ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ اب موجودہ سال میں صوبوں کو 873.76 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کیلئے415.62ارب سندھ کو232.7 ارب کے پی کے 140.01ارب روپے اور بلوچستان کے لئے85.41ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسلام آباد میں فروخت کی جانے والی اشیاء معیاری ہیں اور تسلی بخش ہیں،حکومت ہوٹلوں پر گائے بگائے چھاپے مارتی رہتی ہے،اسلام آباد میں 534 سرچ آپریشن کئے گئے ہیں،ان میں3487افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،اپوزیشن نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے ذاتی تشہیر کے لئے270کروڑ کے اشتہارات میڈیا پر چلادئیے ہیں