پنجاب یوتھ فیسٹیول میں لاکھوں کا نقصان،نیب کا انکوائری کا فیصلہ

منگل 16 فروری 2016 10:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے 2012ء میں لاہور میں منعقد کیے گئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران مختلف مدات میں پہنچنے والے نقصانات جس کی مالیت 22لاکھ روپے ہے فیسٹیول کے سر میں پرووائیڈرمیئرز ڈریم سے وصول کرنے کی بجائے الٹا اسے ادا کردیئے۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق نیب نے اس معاملہ کی انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروس پرووائیڈر نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر تمام ضروریات کرانے پر فراہم کیں اور ہونے والا تمام نقصان بھی پرووائیڈر کے ہاتھوں سے ہوا تھا ہونے والا نقصان پرووائیڈر میئرز ڈریم کے ایونٹ منیجر سے چارج کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :