آرمی چیف کا ٹین کور چکلالہ کا دورہ، شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف کو آپریشنل اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی

جمعہ 19 فروری 2016 09:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور چکلالہ کے دورے کے دوران شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور چکلالہ کا دورہ کیا آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے آرمی چیف کو آپریشنل اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کو بریفنگ دی آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

متعلقہ عنوان :