پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے،عمران خان، اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں،امریکی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں انہیں این او سی دیا جائے،حسن خیل متنی میں کنوئیں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

پیر 22 فروری 2016 10:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں۔امریکی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں انہیں این او سی دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیل کے کنوئیں کی خبر ملنے پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حسن خیل متنی پہنچے اور کنوئیں کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ک کہاکہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ پانی کی تلاش کے لئے کواں کھودا تو گیس نکل آئی، سوچیں کہ خیبر پختونخوا میں کتنی گیس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت میٹرو بسوں پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے نئے ذخائر دریافت کرنے پر توجہ دے، بلوچستان اور سندھ میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں بڑھ رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ متنی کے اردگرد چھ مقامات پر گیس کے ذخائر ہیں جہاں لوگ خود کام کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 2 لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی کمپنی یہاں گیس کے منصوبوں پر سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن اسے این او سی جاری نہیں کیا جارہا۔ صوبے کے دس مقامات سے گیس نکالنے کے لئے کمپنیاں اجازت نامہ مانگ رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔انہوں نے وفاق سے گزارش بھی کی کہ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے انہیں این او سی دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر خیبر پختونخوا میں قدرتی ذخائر پر پیسہ لگائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے اور خیبر پختونخوا میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پختونخوا میں موجود گیس کے ذخائر سے سستی بجلی حاصل کر کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہیچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے مشی میں 6 مقامات پر گیس نکل رہی ہے وفاقی حکومت اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے قدرتی ذخائر پر پیسے لگائے ایک امریکی کمپنی کے پی کے میں 100 ملین ڈالر لگانے کو تیار ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت توانائی ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اتنی گیس ہے کہ پاکستان کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے ہماری زمین میں سب کچھ موجود ہے صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے سب کو پاکستان کا سوچنا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ ملک کا ہے (ن) لیگ یا پی ٹی آئی کا نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئے دن ملک سے باہر چولے جاتے ہیں ان کو پتہ ہی نہیں منلک میں ہی اتنا کچھ ہے کہ کسی سے مانگنے کی ضرورت نہییں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں اور کے پی کے میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں پانی کا کنواں کھودنے پر گیس نکل آئی اگر توجہ دی جائے تو اس طرح پورے صوبے سے بڑے ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں ۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے حکومت کو توجہ دینی چاہئے ۔