آرمی چیف کی اعلیٰ تاجک قیادت سے ملاقاتیں ، علاقائی سلامتی دہشتگردی کیخلاف مشترکہ چیلنج ، دفاع اور دیگر امور پر تبادلہ،تاجک صدر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا

بدھ 2 مارچ 2016 09:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان،وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقاتیں ، علاقائی سلامتی دہشتگردی کیخلاف مشترکہ چیلنج ، دفاع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تاجک صدر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا راحیل شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک تاجکستان تعلقات ، علاقائی سلامتی دہشتگردی مشترکہ چیلنج اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے تاجک وزیر دفاع اور تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی انہوں نے تاجک ملٹری انسٹی ٹیوٹ اور فوجی تربیت کے مرکز کا بھی دورہ کیا تاجک آرمی ہیڈکوارٹر میں جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا آرمی چیف نے کہا کہ ہم تاجک فوج کی استعداد کار بڑھانے اور تاجکستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف تعاون کے لئے تیار ہیں تاجک صدر نے کہا کہ پاک فوج کا دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن مثالی ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج دنیا کے لئے رول ماڈل ہے پاکستانی سپہ سالار کا تاجکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے

متعلقہ عنوان :