ایرانی فضائی حدود میں پائلٹ کی مہارت سے پاکستانی طیارہ حادثے سے محفوظ رہاہے،ترجمان پی آئی اے

بدھ 2 مارچ 2016 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں پی آئی اے کے پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے پاکستانی طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ایران کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو فوری طو رپر بتایا گیا کہ کسی دوسری ائیر لائن کا طیارہ بھی پی آئی اے کے روٹ پر آرہا تھا جس پرایران ائیر ٹریفک کنٹرول نے دوسرے طیارے کو ائیر روٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ پی آئی اے نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کا طیارہ اپنی صحیح سمت پر تھا جس کو ایران ائیر ٹریفک کنٹرول نے بھی تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :