تحفظ نسواں بل منظور کرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،اسلامی نظریاتی کونسل،اسمبلیوں اور حکومتوں کی کارکردگی پرافسوس ہے ایسے قوانین منظور کئے جا رہے ہیں جو اسلام کے بنیادی اصولوں اور مذہبی آزادی کے خلاف ہیں،پنجاب اسمبلی سے منظور قانون کو کونسل کے اجلاس میں دیکھنے کیلئے منگوایا لیا جمعرات کو اس پر بحث کی جائے گی،مولاناشیرانی کی پریس کانفرنس
جمعرات 3 مارچ 2016 10:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظو ر کیا جانے والے تحفظ نسواں بل آئین کی خلاف ورزی اور دو قومی قومی نظریہ سے متصادم ہے اس بل کو منظور کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی ہونی چاہیے ،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے خواتین پر تشدد کے حوالے سے بھجوائے جانے والے بل کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،ممتاز قادری کا جذبہ قابل قدر ہے تاہم قانون کی ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے،توہین رسالت کا قانون اگر حکومت کی جانب سے بھجوایا گیا تو کونسل آئین کے مطابق اس پر غور کرنے کی پابند ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے پہلے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔(جاری ہے)
مولانا شیرانی نے کہاکہ ہمیں اسمبلیوں اور حکومتوں کی کارکردگی پر تعجب اور افسوس ہوتا ہے کہ ایسے قوانین ملک میں منظور کئے جا رہے ہیں جو اسلام کے بنیادی اصولوں اور مذہبی آزادی کے خلاف ہیں اور ایسے قوانین کی منظوری پر خوشی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ ہندوستان کی تقسیم دو قومی نظریے کے تحت ہوئی تھی جس میں ایک نظریہ ہندومت کا جبکہ دوسرا اسلام کا نظریہ تھااور پاکستان کا قیام اسی اسلامی نظریے کی بنیاد پر ہوا ہے انہوں نے کہاکہ یہ قانون پاکستان کے بانی قائداعظم کے ان ارشادات کی بھی نفی ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ پاکستان کا آئین تو 14سو سال پہلے نبی پاک نے بنایا تھا اور پاکستان کیلئے مذید کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے اسی طرح پاکستان کے تینوں آئین میں اسلام کو ملک کا مذہب قراردیا گیا تھامگر آج اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑایا جار ہا ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی سے منظور کئے جانے والے قانون کو کونسل کے اجلاس میں دیکھنے کیلئے منگوایا گیا ہے اور جمعرات کو اس پر بحث کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کے خلاف اقدامات غداری کے مترادف ہیں اور جنہوں نے اس بل کو منظور کیا ہے ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے ۔
مولانا شیرانی نے کہاکہ کونسل کے اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے خواتین پر تشدد کے حوالے سے بل کا مسودہ بجھوایا گیا ہے جس پر کونسل کے اراکین نے تمام نکات پر بحث کی ہے جن میں بعض نکات آئین سے متصاد م جبکہ بعض نکات شرعی احکامات سے متصادم ہیں اس بل پر کونسل کے اراکین اپنی سفارشات دیں گے جس کے تحت بل کو منظور یا مسترد کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ ممتاز قادری کا جذبہ قابل قدر ہے تاہم انہوں نے جو اقدام کیا ہے قانون کے مطابق اس کی اجازت کسی بھی مہذب معاشرے میں نہیں دی جا سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا شیرانی نے کہاکہ توہین رسالت کے قانون کے بارے میں اگر حکومت نے کونسل کو دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی تو کونسل آئین کے مطابق اس پر غور کر سکتی ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 3 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
سابق نیوزی لینڈکرکٹرمارٹن کروانتقال کرگئے
-
چیئرمین پی سی بی کا ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار، ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ،شہریار خان
-
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں، تعصب کی بناء پر پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتی رہیں
-
عمر اکمل کی وہ معصومانہ خواہش جو وقار یونس اور شاہد آفریدی نے پوری کرنے سے صاف انکار کر دیا
-
شادی وقت پر ہو جاتی تو انکے بچے محمد عامرکی عمر کے ہوتے، شعیب اختر، محمد عامر بچوں جیسا ہے ،باولنگ دیکھ کر لگا تھا کہ اب ٹیم سے پکی چھٹی ہے ، راولپنڈی ایکسپریس
-
اسپاٹ فکسنگ اور دیگر غیر قانونی کاموں سے بچنے کے لئے، پی سی بی نے عمران خان اور جاوید میانداد کو بطور ماڈل چن لیا
-
نیب نے قائداعظم سولرپارک کی تحقیقات بھی شروع کردیں، منصوبہ 131 ملین ڈالر سے شروع ہوا‘ 1000 میگاواٹ کے منصوبے سے صرف 100 میگاواٹ پیداوارشروع ہوئی،نیب ذرائع،منصوبہ کی تکمیل میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ... مزید
-
دہشت گردی کا خطرہ، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 نافذ ،دوماہ تک لاگو ہوگی ، ہوٹلز ، موٹلز، گیسٹ ہاوٴسز، اور سرائے سمیت کسی بھی مقام پر ٹھہرنے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے، ... مزید
-
صنعتی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار نے 18 منصوبے شروع کئے، شیخ آفتاب،اڑھائی سال میں 3.3 ارب روپے جاری کر دیئے، حکومت نے 26 ارب 91 کروڑ روپے مختص کئے،حکومت ٹیکسٹائل پر توجہ دے رہی ہے، سینٹ میں جواب،مردم ... مزید
-
لاہور ، پی پی ایک سو سنتالیس سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فور برادرز انٹرنیشنل نے پاکستان ریلویز کو سوا2 ارب کا ٹیکہ لگادیا، ریلویز حکام نے ریکوری میں ناکامی پر نیب کو ریفرنس بھیج دیا نیب تاحال میسرز فور برادرز سے وصولی کرنے میں مکمل طور پر ناکام
-
کراچی ،حکومت سندھ کا لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کوآگاہ کرنے کافیصلہ ،245میں سے 31لاپتہ افراد بارے کوئی سراغ نہیں مل سکا ، فائلیں بند کی جارہی ہیں،ہوم سیکریٹری مصطفی جمال شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ... مزید
-
اسلام آباد،پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو منشیات برآمدگی کیس میں پانچ سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،ساتھی ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاگیا
-
ساہیوال، غیرت کے نام پر دو سگی بہنوں کو بھائی نے گولیاں مار کر ہلا ک کر دیا
-
مشاہد اللہ نے پہلے بھی حکومت کو مروایا اب بھی مروائے گا،شیخ شید
-
پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا، سابقہ ضلعی جائینٹ سیکرٹری شیر گڑھ خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شا مل
-
ڈاوٴلینس نے انورٹر کی مدد سے کام کرنے والے انسپائر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنرزمتعارف کرادیئے
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں150رو پے کی کمی ریکارڈ
-
جنوبی کوریا نے میری ٹائم مشقیں شروع کر دیں
-
سعودی عرب ایک تنظیم کے کئے کی سزا تمام لبنان کو نہ دے ، حزب اللہ
-
بھارت،سونے کے زیورات پر ایک فیصد ٹیکس کے خلاف جیولرز نے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی
-
نئی دہلی ،کالا قانون آفسپا کیخلاف سراپا احتجاج آئرم چنو شرمیلا کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج
-
پینٹاگون نے ترکی کو سمارٹ بم فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
عراق میں فروری میں 670 افراد پر تشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ، اقوام متحدہ
-
دنیا میں اسلام کی موجودگی تک دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ،بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی
-
امریکہ،جارجیا،ورجینیاسے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن جیت گئیں ،ڈونلڈٹرمپ الباما،میساچوسس،ٹینیسی،جارجیا اورورجینیاسے پارٹی نامزدگی جیتنے میں کامیاب رہے ہیں
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات،علاقائی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل ، شوال آ پریشن ، بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ،افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ... مزید
-
پاکستان کیساتھ مذاکرات نہیں دہشت گردی کیخلاف کارروائی کو ترجیح دیتے ہیں ، بھارت ، قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت فول پروف سیکورٹی کی گارنٹی ملنے پر ہی دی جا سکتی ہے، وزیر داخلہ
-
ملک کو معاشی و سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،نواز شریف، امن و امان کی صورت حال میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،حکو مت سماجی اصلاحات پروگرام پر خصوصی توجہ دے ... مزید
-
وزیرِداخلہ کا ایم کیو ایم رہنما سرفراز مرچنٹ کے نجی ٹی وی پر بیان کا نوٹس ، بیان کا قانونی وواقعاتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
-
تحفظ نسواں بل منظور کرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،اسلامی نظریاتی کونسل،اسمبلیوں اور حکومتوں کی کارکردگی پرافسوس ہے ایسے قوانین منظور کئے جا رہے ہیں جو اسلام کے بنیادی اصولوں ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب اور بے گھر افراد کی بحالی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ، اسحق ڈار ،رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام اور بی آئی ایس پی کی رقم میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے،پبلک ڈیبٹ ... مزید
-
امن وامان کی بحالی،سینیٹ کمیٹی داخلہ نے خیبرپختونخوا کا وفاق سے66ارب کا مطالبہ مسترد کردیا،صوبائی حکومت امن وامان کا مکمل منصوبہ کمیشن کو بھیجے، کمیٹی منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے66ارب روپے جاری کرنے ... مزید
-
پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری،دونوں ممالک کا معیشت ،سکیورٹی ،دہشت گردی اور دیگر اہم امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق،امریکہ کا مسئلہ کشمیر سمیت دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ... مزید
-
گیس تلاش کے ٹھیکوں میں خردبرد،نیب کا ڈاکٹر عاصم کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ،اراضی سکینڈل اورناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام میں رکن صوبائی اسمبلی سردار فتح علی عمرانی کے خلاف ... مزید
-
نیب نے واجد شمس الحسن کے گرد شکنجہ سخت کردیا،فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں 15 مارچ کو طلب، تفصیلی سوال نامہ بھی بھجوا دیا گیا،میڈیا رپورٹس،شاہ خرچیوں سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا ... مزید
-
عمران خان سے امریکی سفیر کی ملاقا ت، پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے پر 5سے7سال سزا دی جائیگی، سینٹ فنکشل کمیٹی کو بریفنگ،قصور واقعہ کو مدنظر رکھ کر بچوں سے متعلق قانون سازی میں بہتری لائی گئی،کمیٹی نے صوبوں اور اسلامی نظریاتی کونسل ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.