کسی پا رٹی کو تو ڑنے کے اقدام کی حما یت نہیں کریں گے، خورشید شاہ،مصطفی کمال کو پتہ تھا تو وہ کیوں را کے ایجنٹ بنے رہے،مئیرکیوں بنے الطاف حسین کے را کے ایجنٹ ہو نے کی باتیں تو سنتے آرہے ہیں اگر وہ ایجنٹ ہیں تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، رحمان ملک کے بار ے میں مجھے کو ئی علم نہیں، صرف مصطفی کمال یا انیس قائمخانی نہیں ان کے پیچھے کچھ اور لو گ بھی ہیں، جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی با تو ں کی کو ئی اہمیت نہیں ہے ہم کسی پا رٹی کو تو ڑنے کے اقدام کی حما یت نہیں کریں گے صرف ایم کیو ایم ہی نہیں ما ضی میں پیپلزپا رٹی کو تو ڑنے کو کوشیں کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے روہڑی کے قریب کندھرا کے علاقے میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ جب مصطفی کمال کو پتہ تھا تو وہ خود کیوں را کے ایجنٹ بنے رہے اور مئیرکیوں بنے الطاف حسین کے را کے ایجنٹ ہو نے کی باتیں تو سنتے آرہے ہیں اگر وہ ایجنٹ ہیں تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا رحمان ملک کے بار ے میں مجھے کو ئی علم نہیں میں نہیں سمجھتا کہ کہ ان کے بیا نات سے کرا چی میں کچھ ہو گا اگر ہو گا تو وہ رہی ذمہ دار ہو نگے جو کرائیں گے یہ صرف مصطفی کمال یا انیس قائمخا نی نہیں ان کے پیچھے کچھ اور لو گ بھی ہیں ان کی با توں سے کوئی ایجی ٹیشن نہیں ہو گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو توڑا بھی گیا تو اصل پا رٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گاانہوں نے کہا کہ حکو مت کو آئینہ دکھا نا اور اس کی غلطیوں کی نشاندگی کرنا میرا فرض ہے آئندہ دس سالوں میں پا نی کی شدید قلت کا خطرہ ہے ہما ری حکو مت کوئی ڈیم بنا نے کے بجا ئے اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر رقم خرچ کر رہی ہے اور ایسی ایسی چیزیں کر رہی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگاپٹرول سستا ہو رہا ہے مگر مہنگائی ہے کہ کم ہی نہیں ہو رہی ہے اشیا ئے خوردنوش کی قیمتوں میں اضا فہ ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہما رے پا س کوئی بھٹو نہیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اس وقت ہم دہشت گر دی کے خلاف جنگ لڑر ہے ہیں اور ہم ان حا لا ت میں ملک کی سلا متی اور خود مختاری کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں حکو مت کسانوں کے ساتھ زیا دتی کر رہی ہے انہیں کپاس کی فصل کے صحیح نرخ نہیں دیئے جا رہے ہیں ۔