چیئرمین شہریار خان اور ہارون الرشید بہرے ، اونچا سنتے ہیں ، سلیم ملک کا دعویٰ، ٹیم کی بری حالت کی وجہ نااہل لوگوں کو اہم عہدوں پر بیٹھا دیا گیا،ٹیم میں سفارش اور پیسے کے بغیر جگہ نہیں بنائی جاسکتی، انٹرویو

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان اور چیف سلیکٹر ہارون رشید بہرے ہیں اور دونوں اونچا سنتے ہیں ، موجودہ چیئرمین نے پی ایس ایل کے بعد ایشیا کپ کیلئے شرجیل خان ، کامران اکمل اور احمد شہزاد کے ناموں پر غور کرنے کیلئے کہا تھا لیکن اونچا سننے کی وجہ سے چیف سلیکٹر نے خرم منظور کو ٹیم میں ڈال دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بری حالت اس لئے ہوئی کہ نااہل لوگوں کو اہم عہدوں پر بیٹھا دیا گیا اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں سفارش اور پیسے کے بغیر جگہ نہیں بنائی جاسکتی ماضی میں بھی کئی سفارشی لڑکے ٹیم کے ساتھ چپکے رہتے تھے مثال کے طور پر موجودہ کرکٹ بورڈ میں 20سال سے اہم عہدے پر کام کرنے والے ذاکر خان نے کم از کم 15غیر ملکی دورے کئے اور صرف دو یا تین ٹیسٹ میچ کھیل پائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی اور بورڈ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے اگر اس کا کچھ نہ کیا گیا تو پھر صورتحال بہتر نہیں ہوگی میڈیا اس میں اپنا موثر کردار ادا کرے

متعلقہ عنوان :