وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف کی سعودی فرمانرواکی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت،عشایئے میں 21ممالک کے سربراہان اوررہنماء بھی موجود،وزیراعظم آج نارتھ تھنڈرنامی فوجی مشقوں اوراختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

جمعرات 10 مارچ 2016 10:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب کے فرمانرواکی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت،آرمی جنرل راحیل شریف بھی موجودتھے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانرواکی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں 21ممالک کے سربراہان اوررہنماوٴں سمیت جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجودتھے ۔وزیراعظم نوازشریف آج جمعرات کونارتھ تھنڈرنامی فوجی مشقوں اوراختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔فوجی مشقوں میں 21ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :