سندھ میں کڑا احتساب کیا جارہا ہے پنجاب والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،بلاول بھٹو ،پیپلز پارٹی چیئرمین کی لاہور میں مصروفیات ،پارٹی رہنما وٴں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں کڑا احتساب کیا جارہا ہے پنجاب والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر چوہدری اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر چوہدری اعتزاز احسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نیب کا سندھ اور پنجاب میں احتساب کا پیمانہ مختلف ہے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کا کائی احتساب نہیں ہوا پنجاب والے تمام اداروں کو ملا کر چلتے ہیں پیپلز پارٹی اداروں سے معاملات طے نہ کرسکی نقاب پوش سندھ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے فائلیں اٹھا کر لے گئے پنجاب میں اگرایسا ہوتا تو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا کیا حال ہوتا قانونی اداروں نے پی پی پی کا بھی ساتھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ہر سطح پر تبدیلیاں کی جائیں گی جب جس کیلئے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو لاہور میں مصروف دن گزرا، انہوں نے بلاول ہاوٴس لاہور میں مختلف پارٹی رہنما وٴں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں پی پی پی کے چیئرمین جمعہ کی دوپہرکو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رہنما اور سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے گھر واقع زمان پارک گئے ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے بیماری کے باوجود اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے ہمراہ پارٹی کے چیئرمین کا استقبال کیا بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری اعتزاز کی خیریت دریافت کی اور دوپہر کا کھان چوہدری اعتزاز احسن کے ساتھ ہی کھا یا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعہ کی شام کو دوبارہ سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے گھر گئے بلاول بھٹو زرداری کا مسلمان تاثیر کے گھر لاہور میں قیام کے دوران یہ دوسرا دورہ تھا بلاول بھٹو زرداری مقتول سلمان تاثیر کے گھر ان کے مغوی بیٹے جنہیں دو روز قبل بازیاب کرایا گیا تھا سے ملاقات کی اور سلمان تاثیر کے اہلخانہ کے دیگر افراد سے ملاقاتیں کیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کے گھر دوسری بار دورہ ان کے اہلخانہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر کیاتھا پہلے دورہ کے موقع پر مقتول گورنر سلمان تاثیر کی بیوہ نے بلاول بھٹو کو کھانے کی دعو ت دے رکھی تھی۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارتی کے کارکنوں و رہنماوٴں سمیت دیگر رشتہ دار اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شہباز تاثیر سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ موجود رہی ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کے باعث سکیورٹی کے معمولی اقدامات کئے تھے جبکہ پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی کے معمولی اقدامات کئے گئے تھے توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج بروز ہفتہ کے دورہ پراسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔