ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،مصطفی کمال،تمام توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پرمرکوز ہے،ہم سیاست کرنے آئے ہیں اور کریں گے ،جس مقصد کے لیے آئے تھے پورا ہو گیا،فاروق ستار بھائی خود معصوم ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گااور نہ ہی انکی پریشانیوں میں کوئی اضافہ کرنا چاہتا ہوں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)متحدہ قومی مومنٹ کے سابق رہنما و سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ،تمام توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پرمرکوز ہے،ہم سیاست کرنے آئے ہیں اور کریں گے،ہماری سیاست لاثانی بنیادوں پر نہیں قومی سطح کی ہو گی،ناکامی کا آپشن موجود نہیں جس مقصد کے لیے آئے تھے پورا ہو گیا،فاروق ستار بھائی خود معصوم ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گااور نہ ہی انکی پریشانیوں میں کوئی اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم بندوق کو چھوڑکر سیاست کرنے آئے ہیں اور ہمارے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے،ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،ابھی ہم اپنی تنظیم کو منظم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیڈ روم سے پارٹی کی تنظیم سازی شروع کی ہے جسے پورے ملک تک لے جائیں گے،ہماری پارٹی کسی ایک شہر یا صوبے کی پارٹی نہیں ہو گی ہم پورے ملک میں جائیں گے بہت جلد پورے پاکستان کا دورہ کروں گا۔

(جاری ہے)

صحافی کی طرف سے پا رٹی کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ فی لحال پارٹی کے نام سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن بہت جلد باقاعدہ اعلان کریں گے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے پاکستان کے لوگوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، اپنی پارٹی میں خواتین کو بھی شامل کر رہے ہیں ،بہت بڑی تعداد میں خواتین آ رہیں ہیں لیکن ابھی انسے ملنے کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے ۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کے حوالے سے مصطفی کما ل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار بھائی بہت معصوم ہیں انکی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا میں تو بس انکی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار بھائی خود مظلوم ہیں میں انکی باتوں کا جواب دوں گا تو انکی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :