ایم کیو ایم کے کراچی اور لند ن میں 17سے18رہنما پارٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں ، متحدہ نے کبھی بھی الطاف حسین کو واپس لانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے دعویٰ

منگل 15 مارچ 2016 09:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کراچی اور لند ن میں 17سے18رہنما پارٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں ، متحدہ نے کبھی بھی الطاف حسین کو واپس لانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ انہوں نے پارٹی ذمہ داری کی وجہ سے ایم کیو ایم کے قائد کا دفاع کیا تھا مجھے کبھی بھی کسی کرمینل ایکٹ کے لئے نہیں کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم کے کراچی اور لندن میں 17سے18رہنماپارٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں رضا ہارون نے کہا کہ متحدہ نے کبھی بھی الطاف حسین کو واپس لانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔