سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ،ڈویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس،کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف،نیب نے انکوائری شروع کر دی، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ اور سیکرٹری پانی و بجلی ارکان میں شامل ہوں گے، 60 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،چیئرمین واپڈا ظفر محمود،چیئرمین کمیٹی طاہر مشہد ی کا 20 ارب روپے ایم این ایز میں تقسیم کرنے پر اظہار برہمی ،کہ سی پیک کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے جو گیم چینجر ثابت ہوگا، احسن اقبال کی بریفنگ
بدھ 16 مارچ 2016 09:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ، ڈیویلپمنٹ اور اصلاحات میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے کچھی کینال کرپشن پر نیب نے انکوائری شروع کر دی ہے اس حوالے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی جس میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ اور سیکرٹری پانی و بجلی ارکان میں شامل ہوں گے یہ کمیٹی وزیر اعظم کو 60 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی ۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ کچھی کینال کو کمائی اور لوٹ مار کا ذریعہ بنایا گیا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم عظیم ہے اور یہ مجرمانہ فعل ناقابل معافی ہے ۔(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اعتراف کیا ہے کہ کچھی کینال میں کرپشن کی وجہ منصوبہ میں تاخیر ہے اور سال 2003 ء میں پی سی ون کے بغیر ایکنک نے فنڈز جاری کر دیئے تھے جو کہ غیر قانونی طریقہ کار تھا ۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ، ڈیویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں ہوا جس میں سینیٹر مفتی عبدالستار ، سینیٹر حاصل خان برنجو ، سینیٹر عثمان کاکڑ ، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل ، سینیٹر آغا شہباز خان درانی ، سینیٹر محسن لغاری ، سینیٹر نوبزادہ سیف اللہ مگسی ، سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر کریم احمد خواجہ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ لے علاوہ چیئرمین واپڈا ظفر محمود ، پروجیکٹ منیجر کچھی کینال عرفان اللہ مروت ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ نسیم یوسف کھوکھر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ہے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے سی پیک پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے ویسٹرن روٹ پر تین یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے کم ترقی یافتہ علاقوں کے لوگوں میں تعلیم کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ جن منصوبوں کی فنڈز جاری نہیں ہوتے اس کی منظوری بے سود ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں ہے اور یہ صوبہ پنجاب اپنے بجٹ سے تیار کر رہا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر طاہر مشہدی نے کچھی کینال پر 70 ارب روپے کی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے اور کچھی کینال کو کمائی اور لوٹ مار کا ذریعہ بنایا گیا ہے جو کہ مجرمانہ فعل ہے ۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کمیٹی کو کچھی کینال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھی کینال میں کرپشن کی اصل وجہ منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر ہے اور اس طرح منصوبہ کا پی سی ون تیار کئے بغیر سال 2003 میں ایکنک نے فنڈز جاری کر دیئے تھے جو کہ غیر قانونی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سال 2003 میں کچھی کینال منصوبہ کی لاگت 31 ارب 20 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھی گئی تھی اسی طرح منصوبہ میں تاخیر کی وجہ سے کچھی کینال منصوبہ کی لاگت بڑھ کر دسمبر 2013 میں 59 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گئی اور جس کی منظوری 57 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو سکی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ کچھی کینال میں مزید تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت بڑھ کر دسمبر 2015 میں 102 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کچھی کینال میں کرپشن ایک مجرمانہ فعل ہے اور جس منصوبے کے پی سی ون تیار ہونے سے پہلے فنڈز جاری کئے جائیں گے تو اس میں شفافیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔چیئرمین واپڈا نے مزید بتایا کہ کچھی کینال میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے نیب نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی ایک علیحدہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے سینئر جج کریں گے اور سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی و اصلاحات اور سیکرٹری پانی و بجلی کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے اور یہ اعلی سطح کی کمیٹی صرف 60 دن میں مفصل رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی ۔پروجیکٹ منیجر کچھی کینال عرفان اللہ مروت نے بتایا ہے کہ کچھی کینال کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ فنڈز ہیں جو کہ اس وقت تک 53 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں ۔ سینیٹر محسن لغاری نے بتایا ہے کہ کچھی کینال میں کرپشن کی انتہا ہے اور اس وقت تک 10 فیصد بھی کام مکمل نہیں کیا جا سکا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھی کینال میری آبائی گھر اور حلقہ انتخابات سے گزر رہی ہے اور اس کے اندر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس سے صرف کمائی اور لوٹ مار کی گئی ہے ۔ چیئرمین واپڈا نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ کچھی کینال میں 12 ٹھیکیدار کام کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ ٹھیکہ ڈی بلوچ والوں کو دیا گیا ہے اور ان کے مطالبات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈی بلوچ سے ٹھیکہ ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اس پر سینیٹر سیف اللہ مگسی نے کہا ہے کہ اب تک ڈی بلوچ لوٹ مار کی ہے اور اب کوئی نیا ٹھیکیدار کچھی کینال منصوبہ میں کرپشن اورلوٹ مار کرے گا ۔چیئرمین کمیٹی سید طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ 31 ارب روپے کے منصوبے کو 102 ارب روپے تک پہنچانے والوں کو سخت سزا دینی چاہئے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔عوامی ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نذر کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پر ایک منصوبہ میں 70 ارب روپے کا کرپشن کیا جائے تو ملک کا اللہ والی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سکیم کے تحت 20 ارب روپے ممبر قومی اسمبلی کو جاری نہیں کئے گئے جبکہ پاکستان کے تمام ڈی سی اوز کے ذریعے اس سکیم کے ذریعے عوامی کام کئے گئے ہیں ۔ سینیٹر محسن لغاری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 20 ارب روپے ایم این ایز میں تقسیم کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے چیئرمین کمیٹی نے بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی کاموں کے لئے رقم ایم این ایز کو دی جاتی ہے تو سینیٹرز کو کیوں نہیں دی جاتی اور اس حوالے سے تحفظات دورکئے جائیں ۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کچھی کینال میں کرپشن اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سکیم کی مد میں ایم این ایز کو جاری کردہ فنڈ کی تفصیلات دی جائیں اور کمیٹی کے تحفظات دور کئے جائیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 16 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ویمن ٹی 20ورلڈ کپ:افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 72رنز سے شکست دے دی،ویلاس ویمے وانیتھا نے 38جبکہ میتھالی راج نے 42رنز سکو ر کے ساتھ نمایا ں رہیں ، کھلاڑتی ہرپریت کور میچ کی بہترین کھلاڑی ... مزید
-
شکیب الحسن کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا دوسرا آل راوٴنڈر بننے کیلئے مزید 4 رنز درکار
-
وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس، 25بین الاقوامی این جی اوز کو باضابطہ پاکستان میں کام کرنے کی اجازت، اسلام آباد پولیس کو کوائف مہیا نہ کرنیوالے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے ... مزید
-
آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
-
حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو تحریک جاری رہے گی ،دینی جماعتوں کا اعلان ،حکومت فوری خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی ... مزید
-
اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی، آرمی چیف ، پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے،پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دورے پر گفتگو ،آرمی چیف کا ٹارگٹ سے ... مزید
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورنہ نکالنے بارے درخواستوں کو پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو لگانے کا حکم، لارجر بنچ آ ج سما عت کر ے گا ،بہت محتاط ہیں اس مقدمے بارے کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتے ،چیف جسٹس ... مزید
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ،ڈویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس،کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف،نیب نے انکوائری شروع کر دی، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی ... مزید
-
سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت کا صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا نے کا فیصلہ ، سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز ... مزید
-
تحفظ نسواں بل بارے مسلم لیگ (ن) کو بھی علم نہیں تھا، وزیر اعظم نے شہباز شریف کی باز پرس بھی کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف ،منصورہ میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ، تحفظ حقوق نسواں کے حوالے ... مزید
-
پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کیلئے جلدی نہ کی گئی تو میرے موکل کوفالج ہوسکتاہے،بیرسٹر فروغ نسیم کا موقف
-
انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کی امیدواروں کو خواتین کی تصاویر والی ووٹر لسٹیں فراہم نہ کرنے اورمردووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں فراہم کرنے کی شفارش ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ ... مزید
-
ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد منظور ،دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں ا ور واپس چلے جاتے ہیں،مراد سعید،پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ... مزید
-
سردار ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا،جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست
-
کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ، بی ایس ایف ،وادی میں حالات کنٹرول میں ہیں ، آئی جی وکاس چند
-
امریکی سفارتخانے نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
-
انڈونیشیا ، جزیرہ پاپوا میں فائرنگ ، چار شہری ہلاک
-
افغانستان ، جھڑپوں میں ضلعی پولیس سربراہ ہلاک ، دو طالبان و سہولت کار گرفتار
-
اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ مل گیا
-
ملک میں چائلڈ لیبر ورکرز میں 64فیصد کمی ہوئی ہے ، بھارتی حکام
-
سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی، صدارتی مہم منسوخ
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی،ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں ، شہزادہ ترکی الفیصل کی امریکہ پر تنقید
-
اقوام متحدہ میں ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے ، امریکہ ،روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی
-
شمالی عراق ترکی کے فضائی حملے ، 45 کرد باغی ہلاک
-
شمالی کوریا کا ’جوہری ہتھیاروں کے تجربات‘ کا اعلان ، شما لی کوریا نے حرارت کی مدافعت کرنے والامادہ تیار کر لیا ، جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل خلا سے دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر دوسرے براعظموں ... مزید
-
شا م اورعرا ق میں داعش کا خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دینے کا انکشاف، جنگجو لونڈی بنائی گئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں حاملہ ہونے والی خواتین کے حمل ضائع کرا دیے جاتے ہیں،نیویارک ... مزید
-
پنجاب مقدس گائے نہیں ، رینجر ز کو پنجا ب میں بھی کارروائی کے لیئے اختیارت دیئے جائیں،پرویز الٰہی،قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے ... مزید
-
مصطفی کمال کی نئی پارٹی کے تین ناموں مشاورت شروع،ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی موومنٹ کے نام زیر غور
-
حکومت کی جانب سے دو سال میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو قوم کے ٹیکس سے حاصل کردہ رقم سے 9 ارب روپے اشتہارات کی مد میں د ئیے جانے کا انکشاف ، جنوری 2013 ء تا دسمبر 2015 تک پرنٹ میڈیا کو 6 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ 53 ہزار ... مزید
-
آصف زردار ی جنر ل راحیل کی ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ذوالفقار مرزا ،مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں ... مزید
-
قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ،ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان ،104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ... مزید
-
پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ، وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت
-
عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی
-
مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں کا اضافہ ہواہے، پلڈاٹ کا انکشاف
-
پہلی مرتبہ پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار کا آغاز، فیکٹری نے کام شروع کر دیا،موبائل فون بنانے والی کمپنی ”جی فائیو“ نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیئے، میڈ ان پاکستان کا لیبل ہوگا ... مزید
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار50روپے ہوگئی
-
وزیراعظم کا رانا ثناء الله کے مولانا فضل الرحمن ایم این اے بارے بیان پر اظہار برہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.