کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ، بی ایس ایف ،وادی میں حالات کنٹرول میں ہیں ، آئی جی وکاس چند

بدھ 16 مارچ 2016 09:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) بی ایس ایف نے واضح کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف وکاس چند نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک چینی لبریشن آرمی کی موجودگی کے بارے میں فوج کو کوئی علمیت نہیں ہے ۔ اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وادی میں چند لڑکے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہو گئے تاہم حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حد متارکہ اور لائن آف کنٹرول پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں جبکہ دراندازی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج اور نیم فوجی دستے پوری طرح سے چوکس ہے اور عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو پوری طرح سے خاک میں ملا دیا جائے گا مقامی نوجوانوں کی جانب سے ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ چند بچوں نے بندوق اٹھائی ہے اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وادی میں حالات خراب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :