درخت لگانے کا مقصد آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے، عمران خان ،تحریک انصاف بلین ٹری مہم کے تحت پختونخوا میں 1ارب 20کروڑ سے زائد درخت لگائے گی ، نوجوان طلباء و طلباء سے درخواست ہے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں ، درختوں کی کمی کی وجہ سے گرمی زیادہ ہو رہی اور گلیئشیر بگل رہے ، موسمیاتی تبدیلی پر قابو نا پایا گیا تو دریا خشک ہو جائیں اور ملک ریگستان بن جائے گا،تقریب سے خطاب

منگل 22 مارچ 2016 09:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں درخت لگانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، پاکستان کے بقاء کے لیے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے ،ہمیں ملک زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔ پیر کے روز درختوں کے عالمی دن کے موقع پر یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف بلین ٹری مہم کے تحت خیبر پختونخوا میں 1ارب 20کروڑ سے زائد درخت لگائے گی ، نوجوان طلباء و طلباء سے درخواست ہے صرف اپنے ہاتھوں سے ایک درخت لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں ، درختوں کی کمی کی وجہ سے گرمی زیادہ ہو رہی اور گلیئشیر بگل رہے ، موسمیاتی تبدیلی پر قابو نا پایا گیا تو دریا خشک ہو جائیں اور ملک ریگستان بن جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں صرف 60کروڑ درخت لگائے گئے ہیں ،ہم صوبے میں 5سالہ دور میں ایک ارب 20کروڑ درخت لگائیں گے ، عمران خان نے کہا کہ درختوں کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختونخوا میں 1لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں ، درخت لگانے کی مہم میں نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے بھارت سے میچ ہارنے کا غم بھول گیا ہے،عمران خان نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے درخت لگانے کے بجائے جنگلات کی اراضی پرقبضہ کیا راجن پور میں ن لیگ کے رہنماء نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کی اور مری کے جنگلات کی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درختوں کی کٹائی کا جو سلسلہ جاری ہے اگر اسی تسلسل سے جاری رہا تو آنے والے دنوں میں ملک میں قحط پڑ سکتا ہے ، درختوں کی کٹائی سے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گلیئشر بگل جائیں گے اور گلیئشر بارشوں کا باعث بنتے ہیں ، ہمارے گلیئشر بگل رہے ہیں ، اگر دریاؤں میں پانی ختم ہو گیا تو اناج کی قلت ہو گی اور ملک ریگستان بن جائے گا ، میر ی پاکستان کے تما شہریوں اور بلخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوانوں طالب علموں اور سے گزارش ہے کہ ہر فر صرف ایک ایک درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے ، پودے لگانے میں ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے ۔