برسلز ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی،دونوں دہشت گرد حقیقی بھائی اور برسلز میں منظم جرائم میں ملوث رہے ، پولیس

جمعرات 24 مارچ 2016 09:59

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)برسلز ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے ، دونوں دہشت گرد حقیقی بھائی ہیں اور برسلز میں منظم جرائم میں ملوث رہے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم پولیس نے برسلز ائر پورٹ اور میٹروسٹیشن پر حموں میں ملوث دونوں دہشت گردوں کی شناخت کر لی ہے دونوں دہشت گرد حقیقی بھائی ہیں اور انکی شناخت ابراہیم عبدالسلام اور خالد ابراہیم عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے دنوں برسلز کے رہائشی ہیں ،اور انکا تعلق برسلز کے جرائم پیشہ نوجوانوں کے گروپ سے تھا بعد میں انہوں نے کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی ، پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرمنظم جرائم میں ملوث تھے ایک دہشت گرد ائیر پورٹ اور ایک میٹرو سٹیشن پر حملے میں ملوث ہے ، جبکہ انکے تانے بانے پیر س میں ہونے والے حملوں سے بھی ملتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :