نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں اربوں کی کرپشن ، چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی کو تحقیقات بارے اعتماد میں لینگے ،ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا

جمعرات 24 مارچ 2016 10:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں اربوں روپے کے فراڈ اور کرپشن بارے سکینڈل کی تحقیقات بارے آگاہ کرینگے ۔ قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس ایم این اے شیخ قیصر کی صدارت میں ہوگا اجلاس میں صدر نیشنل بینک سید اقبال اشرفبھی شرکت کرینگے اور بینک میں اربوں روپے کی کرپشن بارے قائمہ کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے ۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے حکام سوئس بینکوں میں پاکستانی سرمایہ کی موجودگی اور سوئس حکومت اور حکومت پاکستان بارے معاہدوں بارے بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس میں سود بارے ترمیمی بل بارے بھی غور کرے گی یہ بل شیر اکبر خان نے پیش کیا تھا اور قومی اسمبلی نے غور کیلئے کمیٹی کو بھیجا تھا نجکاری کمیشن کے چیئرمین پی آئی اے کی نجکاری کی پیش رفت بارے کمیٹی کو مطلع کرینگے کمیٹی کا یہ ہنگامی اجلاس کل پارلیمنٹ میں ہوگا اجلاس میں کسٹم حکام کی ایل ای ڈی بارے بھی آگاہ کرینگے اجلاس میں سوئس حکام کے ساتھ ٹیکس ادائیگی بارے معاہدوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائینگی اجلاس میں ایم این اے سعید منہاس ، دانیال عزیز رانا شمیم خان ، سردار جعفر لغاری ، محمد پرویز ملک ، شہزادی عمر زادی ٹوانہ ، میاں منان ، لیلی خان ، شیزہ خان بھی شرکت کرینگے نیب نے گزشتہ روز نیشنل بینک بنگلہ دیش میں اربوں کی کرپشن بارے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :