گرفتار ”را“ ایجنٹ کی نشاندہی پر مختلف علاقوں سے 15سہولت کار گرفتار ، کل بھوشن یادیو کا ایرانی اور افغان خفیہ اداروں کے ساتھ رابطہ کا بھی انکشاف

پیر 28 مارچ 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء)بلوچستان سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی”را“ کے گرفتار ا یجنٹ کل بھوشن یا دیو کی نشاندہی پر ملک کے مختلف علاقوں سے 15سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ کل بھوشن یادیو نے ایرانی اور افغان خفیہ اداروں کے ساتھ روابط کا بھی انکشاف کیا ہے ۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ بھوشن یادیو نے مزید سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھوش یادیو نے بلوچ علیحدگی پسند لیڈر اللہ نذر بلوچ سے افغانستان میں ملاقاتیں اور بلوچ علیحدگی پسندوں کو ممبئی میں تربیت دینے کے انکشافات بھی کئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلح تنظیموں کو دہشتگردی ،سمندر اور بندرگاہ میں دہشتگردی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔بلوچ علیحدگی پسندوں کو سمندر میں دہشتگردی کی تربیت،بارش اور اندھیرے میں لڑنے کی تربیت فراہمی بھی شامل ہے،بھوش نے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں تیز رفتار کشتی خریدی اور اسی کے ذریعے کارندوں کو ٹریننگ کیلئے ممبئی منتقل کیا جا تاتھا