پی آئی اے کی 20افسروں کی ایک کروڑ 40 لاکھ ماہانہ تنخواہ،سب سے زیادہ تنخواہ چیف لیگل آفیسر وسیم باری سلیمی 25 لاکھ ماہانہ وصول کررہے ہیں‘ 20 افسروں میں سے چار ڈیپوٹیشن پر ،ذرائع

پیر 28 مارچ 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مسلسل خسارے میں جانے کی وجہ سامنے آگئی‘ صرف 20 افسروں کو ایک کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار 949 روپے ماہانہ تنخواہ ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے سب سے زیادہ چیف لیگل آفیسر وسیم باری سلیمی 25 لاکھ 714 روپے ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں‘ 20 افسروں میں سے چار ڈیپوٹیشن پر ہیں۔

خبر رساں ادارے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر امین مرزا پی آئی اے سے 6 لاکھ 23 ہزار 663 ‘ ایل پی آر کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمن 6 لاکھ 82 ہزار 862 روپے ماہانہ تنخواہ‘ ڈائریکٹر فلائٹ سیفٹی گیپٹن نوید اے عزیز 15 لاکھ ایک ہزار 786 روپے ماہانہ تنخواہ ‘ انجینئر مقصود احمد 6 لاکھ 57 ہزار 752 روپے‘ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کیپٹن قاسم حیات 8 لاکھ 71 ہزار 927 روپے‘ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کیپٹن عادل 11 لاکھ 3 ہزار 516 روپے‘ ڈائریکٹر الشفاء ٹرسٹ غزالہ راشد 3 لاکھ 48 ہزار 909 روپے‘ ڈائریکٹر عامر علی پانچ لاکھ 88 ہزار 187 روپے‘ ڈائریکٹر راشد احمد 3 لاکھ 33 ہزار 709 روپے‘ ڈائریکٹر ورکس امان الله قریشی 6 لاکھ 34 ہزار 309 روپے‘ ڈائریکٹر عمر رزاق 3 لاکھ 33 ہزار 709 روپے‘ ڈائریکٹر اعجاز مظہر 3 لاکھ 68 ہزار 406 روپے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر مارکیٹنگ میجر خرم مشتاق تین لاکھ تیس ہزار ایک سو نو روپے ۔ سی ای او ائیرپورٹ ہوٹل نیئر حیات پانچ لاکھ سینتالیس ہزار 559 روپے‘ چیف لیگل افیسر وسیم باری سلیمی 25 لاکھ 714 روپے‘ ڈائریکٹر پی آر او اینڈ ایل او جی عمران اختر ڈیپوٹیشن پر ہیں 3 لاکھ 98 ہزار 306 روپے ماہانہ‘ ڈائریکٹر وسیم احمد خاں ڈیپوٹیشن پر ہیں 2 لاکھ 95 ہزار 435 روپے ماہانہ‘ چیئرمین کے ایڈوائزر رانا محمد عمران ڈیپوٹیشن پر ہیں 4 لاکھ 49 ہزار 85 روپے‘ چیف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن محمد اظہر نواز کنٹریکٹ پر ہیں 11 لاکھ ماہانہ ‘ ڈائریکٹر رضوان پاشا 4 لاکھ 27 ہزار 8 روپے ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

ان افسران میں سب سے زیادہ چیف لیگل آفیسر دوسرے نبمبر پر کیپٹن نوید اے عزیز تیسرے نمبر پر کیپٹن انور عادل ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :