پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کا فیصلہ،آرمی چیف کا پبی میں انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز کا دورہ ،پاک ترکی اتاترک نائن کی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ

منگل 29 مارچ 2016 09:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں سے جاری پاک ترک کے درمیان اتاترک نائن کی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اتاترک نائن دونوں ممالک کے سالانہ مشقوں کا حصہ ہے۔ مشقوں میں ترک سپیشل فورس‘ ترک ماؤنٹین پہاڑی کمانڈوز نے حصہ لیا بعد ازاں ترک فضائیہ کے کمانڈر نے راولپنڈی ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ چیف اف سٹاف جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :